Quran Hakeem Urdu Text. قرآن پاک القرآن الحكيم قرآن مجيد

Bookmark and Share

Wednesday, January 14, 2009

90 Surah Al-Balad البلد

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) ا س شہر کی قسم ہے
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

لَآ أُقْسِمُ بِهَٰذَا ٱلْبَلَدِ ﴿١﴾
(2) حالانکہ آپ اس شہر میں مقیم ہیں
وَأَنتَ حِلٌّۢ بِهَٰذَا ٱلْبَلَدِ ﴿٢﴾
(3) اورباپ کی اور اس کی اولاد کی قسم ہے
وَوَالِدٍۢ وَمَا وَلَدَ ﴿٣﴾
(4) کہ بےشک ہم نے انسان کو مصیبت میں پیدا کیا ہے
لَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَٰنَ فِى كَبَدٍ ﴿٤﴾
(5) کیا وہ خیال کرتا ہےکہ اس پر کوئی بھی ہرگز قابو نہ پا سکے گا
أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌۭ ﴿٥﴾
(6) کہتا ہے کہ میں نے مال برباد کر ڈالا
يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًۭا لُّبَدًا ﴿٦﴾
(7) کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اسے کسی نے بھی نہیں دیکھا
أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُۥٓ أَحَدٌ ﴿٧﴾
(8) کیا ہم نے اس کے لیے دو آنکھیں نہیں بنائیں
أَلَمْ نَجْعَل لَّهُۥ عَيْنَيْنِ ﴿٨﴾
(9) اور زبان اور دو ہونٹ
وَلِسَانًۭا وَشَفَتَيْنِ ﴿٩﴾
(10) اور ہم نے اسے دونوں راستے دکھائے
وَهَدَيْنَٰهُ ٱلنَّجْدَيْنِ ﴿۰١﴾
(11) پس وہ (دین کی) گھاٹی میں سے نہ ہو کر نکلا
فَلَا ٱقْتَحَمَ ٱلْعَقَبَةَ ﴿١١﴾
(12) اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ گھاٹی کیا ہے
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْعَقَبَةُ ﴿٢١﴾
(13) گردن کا چھوڑانا
فَكُّ رَقَبَةٍ ﴿٣١﴾
(14) یا بھوک کے دن میں کھلانا
أَوْ إِطْعَٰمٌۭ فِى يَوْمٍۢ ذِى مَسْغَبَةٍۢ ﴿٤١﴾
(15) کسی رشتہ دار یتیم کو
يَتِيمًۭا ذَا مَقْرَبَةٍ ﴿٥١﴾
(16) یا کسی خاک نشین مسکین کو
أَوْ مِسْكِينًۭا ذَا مَتْرَبَةٍۢ ﴿٦١﴾
(17) پھر وہ ان میں سے ہو جو ایمان لائے اور انہوں نے ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی اور رحم کرنے کی وصیت کی
ثُمَّ كَانَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلْمَرْحَمَةِ﴿٧١﴾
(18) یہی لوگ دائیں والے ہیں
أُو۟لَٰٓئِكَ أَصْحَٰبُ ٱلْمَيْمَنَةِ ﴿٨١﴾
(19) اور جنہوں نے ہماری آیتوں سے انکار کیا وہی بائیں والے ہیں
وَٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِـَٔايَٰتِنَا هُمْ أَصْحَٰبُ ٱلْمَشْـَٔمَةِ ﴿٩١﴾
(20) انہیں پر چاروں طرف سے بند کی ہوئی آگ ہے
عَلَيْهِمْ نَارٌۭ مُّؤْصَدَةٌۢ ﴿۰٢﴾

گھڑیاں - عالمی اوقات

نيويارك آسٹن پاکستان سنگاپور

مقامی وقت آسٹریلیا
سڈنی
برطانیہ
لندن
سعودی عرب
مکہ مکرمہ

Blog Archive