Quran Hakeem Urdu Text. قرآن پاک القرآن الحكيم قرآن مجيد

Bookmark and Share

Monday, January 12, 2009

44 الدخان Surah Ad-Dukhaan

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) حمۤ
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

حمٓ ﴿١﴾
(2) روشن کتاب کی قسم ہے
وَٱلْكِتَٰبِ ٱلْمُبِينِ ﴿٢﴾
(3) ہم نے اسے مبارک رات میں نازل کیا ہے بے شک ہمیں ڈرانا مقصود تھا
إِنَّآ أَنزَلْنَٰهُ فِى لَيْلَةٍۢ مُّبَٰرَكَةٍ ۚ إِنَّا كُنَّا مُنذِرِينَ ﴿٣﴾
(4) سارے کام جو حکمت پر مبنی ہیں اسی رات تصفیہ پاتے ہیں
فِيهَا يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ ﴿٤﴾
(5) ہمارے خاص حکم سے کیوں کہ ہمیں رسول بھیجنا منظور تھا
أَمْرًۭا مِّنْ عِندِنَآ ۚ إِنَّا كُنَّا مُرْسِلِينَ ﴿٥﴾
(6) آپ کے پروردگار کی رحمت ہے بے شک وہی سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے
رَحْمَةًۭ مِّن رَّبِّكَ ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ ﴿٦﴾
(7) آسمانوں اور زمین کا رب ہے اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اگر تم یقین کر نے والے ہو
رَبِّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ ﴿٧﴾
(8) اس کے سوا اورکوئی معبود نہیں زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے تمہارا بھی رب ہے او رتمہارے پہلے باپ دادا کا بھی
لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ يُحْىِۦ وَيُمِيتُ ۖ رَبُّكُمْ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿٨﴾
(9) بلکہ وہ تو شک میں کھیل رہے ہیں
بَلْ هُمْ فِى شَكٍّۢ يَلْعَبُونَ ﴿٩﴾
(10) سو اس دن کا انتظار کیجیئے کہ آسمان دھواں ظاہر لائے
فَٱرْتَقِبْ يَوْمَ تَأْتِى ٱلسَّمَآءُ بِدُخَانٍۢ مُّبِينٍۢ ﴿۰١﴾
(11) جو لوگوں کو ڈھانپ لے یہی دردناک عذاب ہے
يَغْشَى ٱلنَّاسَ ۖ هَٰذَا عَذَابٌ أَلِيمٌۭ ﴿١١﴾
(12) اے ہمارے رب ہم سے یہ عذاب دور کر دے بے شک ہم ایمان لانے والے ہیں
رَّبَّنَا ٱكْشِفْ عَنَّا ٱلْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ ﴿٢١﴾
(13) وہ کہاں سمجھتے ہیں حالانکہ ان کے پاس کھول کر سنانے والا رسول بھی آ چکا ہے
أَنَّىٰ لَهُمُ ٱلذِّكْرَىٰ وَقَدْ جَآءَهُمْ رَسُولٌۭ مُّبِينٌۭ ﴿٣١﴾
(14) پھر اس سے بھی پھر گئے اور کہا کہ سکھایا ہوا دیوانہ ہے
ثُمَّ تَوَلَّوْا۟ عَنْهُ وَقَالُوا۟ مُعَلَّمٌۭ مَّجْنُونٌ ﴿٤١﴾
(15) ہم اس عذاب کو تھوڑی دیر کے لیےہٹا دیں گے تم پھر وہی کرنے والے ہو
إِنَّا كَاشِفُوا۟ ٱلْعَذَابِ قَلِيلًا ۚ إِنَّكُمْ عَآئِدُونَ ﴿٥١﴾
(16) جس دن ہم بڑی سخت پکڑ پکڑیں گے بے شک ہم بدلہ لینے والے ہیں
يَوْمَ نَبْطِشُ ٱلْبَطْشَةَ ٱلْكُبْرَىٰٓ إِنَّا مُنتَقِمُونَ ﴿٦١﴾
(17) اور ان سے پہلے ہم فرعون کی قوم کو آزما چکے ہیں اور ان کے پاس ایک عزت والا رسول بھی آیا تھا
۞ وَلَقَدْ فَتَنَّا قَبْلَهُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَآءَهُمْ رَسُولٌۭ كَرِيمٌ ﴿٧١﴾
(18) کہ الله کے بندوں کو میرے حوالہ کر دو بے شک میں تمہارے لیے ایک امانت دار رسول ہوں
أَنْ أَدُّوٓا۟ إِلَىَّ عِبَادَ ٱللَّهِ ۖ إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ ﴿٨١﴾
(19) اور یہ کہ الله کے خلاف سرکشی نہ کرو میں تمہارے پاس کھلی دلیل لایا ہوں
وَأَن لَّا تَعْلُوا۟ عَلَى ٱللَّهِ ۖ إِنِّىٓ ءَاتِيكُم بِسُلْطَٰنٍۢ مُّبِينٍۢ ﴿٩١﴾
(20) اور بے شک میں نے اپنے اور تمہارے رب کی پناہ لی ہے اس واسطے کہ تم مجھے سنگسار کرو
وَإِنِّى عُذْتُ بِرَبِّى وَرَبِّكُمْ أَن تَرْجُمُونِ ﴿۰٢﴾
(21) اور اگرتم میری بات پر ایمان نہیں لاتے تو مجھ سے الگ ہو جاؤ
وَإِن لَّمْ تُؤْمِنُوا۟ لِى فَٱعْتَزِلُونِ ﴿١٢﴾
(22) پس اس نے اپنے رب کو پکارا کہ یہ تو مجرم لوگ ہیں
فَدَعَا رَبَّهُۥٓ أَنَّ هَٰٓؤُلَآءِ قَوْمٌۭ مُّجْرِمُونَ ﴿٢٢﴾
(23) حکم ہوا پس میرے بندوں کو رات کے وقت لے چل کیوں کہ تمہارا پیچھا کیا جائے گا
فَأَسْرِ بِعِبَادِى لَيْلًا إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ ﴿٣٢﴾
(24) اور سمندر کو ٹھہرا ہوا چھوڑ دے بے شک وہ لشکر ڈوبنے والے ہیں
وَٱتْرُكِ ٱلْبَحْرَ رَهْوًا ۖ إِنَّهُمْ جُندٌۭ مُّغْرَقُونَ ﴿٤٢﴾
(25) کتنے انہوں نے باغات اور چشمے چھوڑے ہیں
كَمْ تَرَكُوا۟ مِن جَنَّٰتٍۢ وَعُيُونٍۢ ﴿٥٢﴾
(26) اور کھیتیاں اور مقام عمدہ
وَزُرُوعٍۢ وَمَقَامٍۢ كَرِيمٍۢ ﴿٦٢﴾
(27) اورنعمت کے سازو سامان جس میں وہ مزے کیا کرتے تھے
وَنَعْمَةٍۢ كَانُوا۟ فِيهَا فَٰكِهِينَ ﴿٧٢﴾
(28) اسی طرح ہوا اورہم نے ان کا ایک دوسری قوم کو وارث کر دیا
كَذَٰلِكَ ۖ وَأَوْرَثْنَٰهَا قَوْمًا ءَاخَرِينَ ﴿٨٢﴾
(29) پس ان پر نہ آسمان روویا اور نہ زمین اور نہ ان کو مہلت دی گئی
فَمَا بَكَتْ عَلَيْهِمُ ٱلسَّمَآءُ وَٱلْأَرْضُ وَمَا كَانُوا۟ مُنظَرِينَ ﴿٩٢﴾
(30) اورہم نے بنی اسرائیل کو اس ذلت کےعذاب سے نجات دی
وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ مِنَ ٱلْعَذَابِ ٱلْمُهِينِ ﴿۰٣﴾
(31) (یعنی) فرعون سے بے شک وہ ایک سرکش حد سے بڑھنے والا تھا
مِن فِرْعَوْنَ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَالِيًۭا مِّنَ ٱلْمُسْرِفِينَ ﴿١٣﴾
(32) اور ہم نے اپنے علم سے ان کو جہان والوں پر چن لیا تھا
وَلَقَدِ ٱخْتَرْنَٰهُمْ عَلَىٰ عِلْمٍ عَلَى ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٢٣﴾
(33) اور ہم نے ان کو نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی
وَءَاتَيْنَٰهُم مِّنَ ٱلْءَايَٰتِ مَا فِيهِ بَلَٰٓؤٌۭا۟ مُّبِينٌ ﴿٣٣﴾
(34) بے شک یہ لوگ کہتے ہیں
إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَيَقُولُونَ ﴿٤٣﴾
(35) کہ او رمرنا نہیں ہے مگر یہی ہمارا پہلی بار کا مرنا اور ہم دوبارہ اٹھائے جانے والے نہیں
إِنْ هِىَ إِلَّا مَوْتَتُنَا ٱلْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُنشَرِينَ ﴿٥٣﴾
(36) پس ہمارے باپ دادا کو لے آؤ اگر تم سچے ہو
فَأْتُوا۟ بِـَٔابَآئِنَآ إِن كُنتُمْ صَٰدِقِينَ ﴿٦٣﴾
(37) کیا وہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اوروہ لوگ جو ان سے پہلے ہوئے ہم نے انہیں ہلاک کر دیا کیوں کہ وہ مجرم تھے
أَهُمْ خَيْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍۢ وَٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ۚ أَهْلَكْنَٰهُمْ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا۟ مُجْرِمِينَ﴿٧٣﴾
(38) اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اورجو کچھ اس کے درمیان میں ہے کھیل کے لیے نہیں بنایا
وَمَا خَلَقْنَا ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَٰعِبِينَ ﴿٨٣﴾
(39) ہم نے انہیں بہت ہی مصلحت سے بنایا ہے لیکن اکثر ان میں سے نہیں جانتے
مَا خَلَقْنَٰهُمَآ إِلَّا بِٱلْحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ﴿٩٣﴾
(40) بے شک فیصلہ کا دن ان سب کے لیے مقرر ہو چکا ہے
إِنَّ يَوْمَ ٱلْفَصْلِ مِيقَٰتُهُمْ أَجْمَعِينَ ﴿۰٤﴾
(41) جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ بھی کام نہیں آئے گا اورنہ انہیں مدد ملے گی
يَوْمَ لَا يُغْنِى مَوْلًى عَن مَّوْلًۭى شَيْـًۭٔا وَلَا هُمْ يُنصَرُونَ ﴿١٤﴾
(42) مگر جس پر الله نے رحم کیابے شک وہ زبردست رحم والا ہے
إِلَّا مَن رَّحِمَ ٱللَّهُ ۚ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿٢٤﴾
(43) بے شک تھوہر کا درخت
إِنَّ شَجَرَتَ ٱلزَّقُّومِ ﴿٣٤﴾
(44) گناہگارو ں کا کھانا ہے
طَعَامُ ٱلْأَثِيمِ ﴿٤٤﴾
(45) پگھلے ہوئے تانبے کی طرح پیٹو ں میں کھولے گا
كَٱلْمُهْلِ يَغْلِى فِى ٱلْبُطُونِ ﴿٥٤﴾
(46) جیسے پکتا ہوا پانی کھولتا ہے
كَغَلْىِ ٱلْحَمِيمِ ﴿٦٤﴾
(47) اسے پکڑ لو پس اسے دوزخ کے درمیان دھکیل کر لے جاؤ
خُذُوهُ فَٱعْتِلُوهُ إِلَىٰ سَوَآءِ ٱلْجَحِيمِ ﴿٧٤﴾
(48) پھر اس کے سر پر عذاب کا کھولتا ہوا پانی ڈالو
ثُمَّ صُبُّوا۟ فَوْقَ رَأْسِهِۦ مِنْ عَذَابِ ٱلْحَمِيمِ ﴿٨٤﴾
(49) چکھ بے شک تو تو بڑا عزت والا بزرگی والا ہے
ذُقْ إِنَّكَ أَنتَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْكَرِيمُ ﴿٩٤﴾
(50) بے شک یہی ہے جس کی نسبت تم شک کیا کرتے تھے
إِنَّ هَٰذَا مَا كُنتُم بِهِۦ تَمْتَرُونَ ﴿۰٥﴾
(51) بے شک پرہیزگار ہی امن کی جگہ میں ہوں گے
إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى مَقَامٍ أَمِينٍۢ ﴿١٥﴾
(52) باغوں اور چشموں میں
فِى جَنَّٰتٍۢ وَعُيُونٍۢ ﴿٢٥﴾
(53) باریک ریشم اورگاڑھا پہن کر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے
يَلْبَسُونَ مِن سُندُسٍۢ وَإِسْتَبْرَقٍۢ مُّتَقَٰبِلِينَ ﴿٣٥﴾
(54) یونہی ہوگا اور ہم ان کا نکاح بڑی آنکھوں والی حوروں سے کر دیں گے
كَذَٰلِكَ وَزَوَّجْنَٰهُم بِحُورٍ عِينٍۢ ﴿٤٥﴾
(55) وہ اس میں ہر قسم کا میوہ امن و اطمینان سے طلب کریں گے
يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَٰكِهَةٍ ءَامِنِينَ ﴿٥٥﴾
(56) وہا ں پہلی موت کے سوا اور موت کا مرہ نہ چکھیں گے اورانہیں الله دوزح کے عذاب سے بچا لے گا
لَا يَذُوقُونَ فِيهَا ٱلْمَوْتَ إِلَّا ٱلْمَوْتَةَ ٱلْأُولَىٰ ۖ وَوَقَىٰهُمْ عَذَابَ ٱلْجَحِيمِ ﴿٦٥﴾
(57) یہ آپکے رب کا فضل ہوگا یہی وہ بڑی کامیابی ہے
فَضْلًۭا مِّن رَّبِّكَ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ ٱلْفَوْزُ ٱلْعَظِيمُ ﴿٧٥﴾
(58) اس قرآن کو ہم نے آپ کی زبان میں آسان کر دیا تاکہ وہ سمجھیں
فَإِنَّمَا يَسَّرْنَٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ ﴿٨٥﴾
(59) پس آپ انتظار کیجیئے بے شک وہ بھی انتظار کر ہے ہیں
فَٱرْتَقِبْ إِنَّهُم مُّرْتَقِبُونَ ﴿٩٥﴾

گھڑیاں - عالمی اوقات

نيويارك آسٹن پاکستان سنگاپور

مقامی وقت آسٹریلیا
سڈنی
برطانیہ
لندن
سعودی عرب
مکہ مکرمہ

Blog Archive