Quran Hakeem Urdu Text. قرآن پاک القرآن الحكيم قرآن مجيد

Bookmark and Share

Wednesday, January 14, 2009

77 Surah Al-Mursalaat المرسلات


شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



ہواؤں کی قسم جو نرم نرم چلتی ہیں (1)
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

وَٱلْمُرْسَلَٰتِ عُرْفًۭا ﴿١﴾
پھر زور پکڑ کر جھکڑ ہو جاتی ہیں (2)
فَٱلْعَٰصِفَٰتِ عَصْفًۭا ﴿٢﴾
اور (بادلوں کو) پھاڑ کر پھیلا دیتی ہیں (3)
وَٱلنَّٰشِرَٰتِ نَشْرًۭا ﴿٣﴾
پھر ان کو پھاڑ کر جدا جدا کر دیتی ہیں (4)
فَٱلْفَٰرِقَٰتِ فَرْقًۭا ﴿٤﴾
پھر فرشتوں کی قسم جو وحی لاتے ہیں (5)
فَٱلْمُلْقِيَٰتِ ذِكْرًا ﴿٥﴾
تاکہ عذر (رفع) کردیا جائے یا ڈر سنا دیا جائے (6)
عُذْرًا أَوْ نُذْرًا ﴿٦﴾
کہ جس بات کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ہو کر رہے گی (7)
إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٌۭ ﴿٧﴾
جب تاروں کی چمک جاتی رہے (8)
فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتْ ﴿٨﴾
اور جب آسمان پھٹ جائے (9)
وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتْ ﴿٩﴾
اور جب پہاڑ اُڑے اُڑے پھریں (10)
وَإِذَا ٱلْجِبَالُ نُسِفَتْ ﴿۰١﴾
اور جب پیغمبر فراہم کئے جائیں (11)
وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتْ ﴿١١﴾
بھلا (ان امور میں) تاخیر کس دن کے لئے کی گئی؟ (12)
لِأَىِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ ﴿٢١﴾
فیصلے کے دن کے لئے (13)
لِيَوْمِ ٱلْفَصْلِ ﴿٣١﴾
اور تمہیں کیا خبر کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟ (14)
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ﴿٤١﴾
اس دن جھٹلانے والوں کے لئے خرابی ہے (15)
وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٥١﴾
کیا ہم نے پہلے لوگوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا (16)
أَلَمْ نُهْلِكِ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿٦١﴾
پھر ان پچھلوں کو بھی ان کے پیچھے بھیج دیتے ہیں (17)
ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ ٱلْءَاخِرِينَ ﴿٧١﴾
ہم گنہگاروں کے ساتھ ایسا ہی کیا کرتے ہیں (18)
كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ ﴿٨١﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (19)
وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٩١﴾
کیا ہم نے تم کو حقیر پانی سے نہیں پیدا کیا؟ (20)
أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّآءٍۢ مَّهِينٍۢ ﴿۰٢﴾
اس کو ایک محفوظ جگہ میں رکھا (21)
فَجَعَلْنَٰهُ فِى قَرَارٍۢ مَّكِينٍ ﴿١٢﴾
ایک وقت معین تک (22)
إِلَىٰ قَدَرٍۢ مَّعْلُومٍۢ ﴿٢٢﴾
پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ مقرر کرنے والے ہیں (23)
فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ ٱلْقَٰدِرُونَ ﴿٣٢﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (24)
وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٤٢﴾
کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا (25)
أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ كِفَاتًا ﴿٥٢﴾
یعنی) زندوں اور مردوں کو (26)
أَحْيَآءًۭ وَأَمْوَٰتًۭا ﴿٦٢﴾
(بنایا) اور اس پر اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور تم لوگوں کو میٹھا پانی پلایا (27)
وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ شَٰمِخَٰتٍۢ وَأَسْقَيْنَٰكُم مَّآءًۭ فُرَاتًۭا ﴿٧٢﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (28)
وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٨٢﴾
جس چیز کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ (اب) اس کی طرف چلو (29)
ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ﴿٩٢﴾
(یعنی) اس سائے کی طرف چلو جس کی تین شاخیں ہیں (30)
ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ ظِلٍّۢ ذِى ثَلَٰثِ شُعَبٍۢ ﴿۰٣﴾
نہ ٹھنڈی چھاؤں اور نہ لپٹ سے بچاؤ (31)
لَّا ظَلِيلٍۢ وَلَا يُغْنِى مِنَ ٱللَّهَبِ ﴿١٣﴾
اس سے (آگ کی اتنی اتنی بڑی) چنگاریاں اُڑتی ہیں جیسے محل (32)
إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍۢ كَٱلْقَصْرِ ﴿٢٣﴾
گویا زرد رنگ کے اونٹ ہیں (33)
كَأَنَّهُۥ جِمَٰلَتٌۭ صُفْرٌۭ ﴿٣٣﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (34)
وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٤٣﴾
یہ وہ دن ہے کہ( لوگ) لب تک نہ ہلا سکیں گے (35)
هَٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ ﴿٥٣﴾
اور نہ ان کو اجازت دی جائے گی کہ عذر کرسکیں (36)
وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ ﴿٦٣﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (37)
وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٧٣﴾
یہی فیصلے کا دن ہے (جس میں) ہم نے تم کو اور پہلے لوگوں کو جمع کیا ہے (38)
هَٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَٰكُمْ وَٱلْأَوَّلِينَ ﴿٨٣﴾
اگر تم کو کوئی داؤں آتا ہو تو مجھ سے کر لو (39)
فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌۭ فَكِيدُونِ ﴿٩٣﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (40)
وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿۰٤﴾
بےشک پرہیزگار سایوں اور چشموں میں ہوں گے (41)
إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى ظِلَٰلٍۢ وَعُيُونٍۢ ﴿١٤﴾
اور میؤوں میں جو ان کو مرغوب ہوں (42)
وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ ﴿٢٤﴾
اور جو عمل تم کرتے رہے تھے ان کے بدلے میں مزے سے کھاؤ اور پیو (43)
كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿٣٤﴾
ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں (44)
إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿٤٤﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہوگی (45)
وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٥٤﴾
(اے جھٹلانے والو!) تم کسی قدر کھا لو اور فائدے اُٹھا لو تم بےشک گنہگار ہو (46)
كُلُوا۟ وَتَمَتَّعُوا۟ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ ﴿٦٤﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (47)
وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٧٤﴾
اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ (خدا کے آگے) جھکو تو جھکتے نہیں (48)
وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرْكَعُوا۟ لَا يَرْكَعُونَ ﴿٨٤﴾
اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے (49)
وَيْلٌۭ يَوْمَئِذٍۢ لِّلْمُكَذِّبِينَ ﴿٩٤﴾
اب اس کے بعد یہ کون سی بات پر ایمان لائیں گے؟ (50)
فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ ﴿۰٥﴾

گھڑیاں - عالمی اوقات

نيويارك آسٹن پاکستان سنگاپور

مقامی وقت آسٹریلیا
سڈنی
برطانیہ
لندن
سعودی عرب
مکہ مکرمہ

Blog Archive