Quran Hakeem Urdu Text. قرآن پاک القرآن الحكيم قرآن مجيد

Bookmark and Share

Wednesday, January 14, 2009

87 Surah Al-A'laa الأعلى

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) اپنے رب کے نام کی تسبیح کیا کر جو سب سے اعلیٰ ہے
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

سَبِّحِ ٱسْمَ رَبِّكَ ٱلْأَعْلَى ﴿١﴾
(2) وہ جس نے پیدا کیا پھر ٹھیک بنایا
ٱلَّذِى خَلَقَ فَسَوَّىٰ ﴿٢﴾
(3) اور جس نے اندازہ ٹھہرایا پھر راہ دکھائی
وَٱلَّذِى قَدَّرَ فَهَدَىٰ ﴿٣﴾
(4) اور وہ جس نے چارہ نکالا
وَٱلَّذِىٓ أَخْرَجَ ٱلْمَرْعَىٰ ﴿٤﴾
(5) پھر اس کو خشک چورا سیاہ کر دیا
فَجَعَلَهُۥ غُثَآءً أَحْوَىٰ ﴿٥﴾
(6) البتہ ہم آپ کو پڑھائیں گے پھر آپ نہ بھولیں گے
سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰٓ ﴿٦﴾
(7) مگر جو الله چاہے بے شک وہ ہرظاہر اور چھپی بات کو جانتا ہے
إِلَّا مَا شَآءَ ٱللَّهُ ۚ إِنَّهُۥ يَعْلَمُ ٱلْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ ﴿٧﴾
(8) اور ہم آپ کو آسان شریعت کے سمجھنے کی توفیق دیں گے
وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ ﴿٨﴾
(9) پس آپ نصیحت کیجیئے اگر نصیحت فائدہ دے
فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ ٱلذِّكْرَىٰ ﴿٩﴾
(10) جو الله سے ڈرتا ہے وہ جلدی سمجھ جائے گا
سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ ﴿۰١﴾
(11) اور اس سے بڑا بدنصیب الگ رہے گا
وَيَتَجَنَّبُهَا ٱلْأَشْقَى ﴿١١﴾
(12) جو سخت آگ میں داخل ہوگا
ٱلَّذِى يَصْلَى ٱلنَّارَ ٱلْكُبْرَىٰ ﴿٢١﴾
(13) پھر اس میں نہ تو مرے گا اور نہ جیئے گا
ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ ﴿٣١﴾
(14) بے شک وہ کامیاب ہوا جو پاک ہو گیا
قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ ﴿٤١﴾
(15) اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی
وَذَكَرَ ٱسْمَ رَبِّهِۦ فَصَلَّىٰ ﴿٥١﴾
(16) بلکہ تم تودنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو
بَلْ تُؤْثِرُونَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا ﴿٦١﴾
(17) حالانکہ آخرت بہتر اور زیادہ پائدار ہے
وَٱلْءَاخِرَةُ خَيْرٌۭ وَأَبْقَىٰٓ ﴿٧١﴾
(18) بے شک یہی پہلے صحیفوں میں ہے
إِنَّ هَٰذَا لَفِى ٱلصُّحُفِ ٱلْأُولَىٰ ﴿٨١﴾
(19) (یعنی) ابراھیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں
صُحُفِ إِبْرَٰهِيمَ وَمُوسَىٰ ﴿٩١﴾

گھڑیاں - عالمی اوقات

نيويارك آسٹن پاکستان سنگاپور

مقامی وقت آسٹریلیا
سڈنی
برطانیہ
لندن
سعودی عرب
مکہ مکرمہ

Blog Archive