Quran Hakeem Urdu Text. قرآن پاک القرآن الحكيم قرآن مجيد

Bookmark and Share

Wednesday, January 14, 2009

75 Surah Al-Qiyaama القيامة


شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



ہم کو روز قیامت کی قسم (1)
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

لَآ أُقْسِمُ بِيَوْمِ ٱلْقِيَٰمَةِ ﴿١﴾
اور نفس لوامہ کی (کہ سب لوگ اٹھا کر) کھڑے کئے جائیں گے (2)
وَلَآ أُقْسِمُ بِٱلنَّفْسِ ٱللَّوَّامَةِ ﴿٢﴾
کیا انسان یہ خیال کرتا ہے کہ ہم اس کی (بکھری ہوئی) ہڈیاں اکٹھی نہیں کریں گے؟ (3)
أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَٰنُ أَلَّن نَّجْمَعَ عِظَامَهُۥ ﴿٣﴾
ضرور کریں گے (اور) ہم اس بات پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کردیں (4)
بَلَىٰ قَٰدِرِينَ عَلَىٰٓ أَن نُّسَوِّىَ بَنَانَهُۥ ﴿٤﴾
مگر انسان چاہتا ہے کہ آگے کو خود سری کرتا جائے (5)
بَلْ يُرِيدُ ٱلْإِنسَٰنُ لِيَفْجُرَ أَمَامَهُۥ ﴿٥﴾
پوچھتا ہے کہ قیامت کا دن کب ہوگا؟ (6)
يَسْـَٔلُ أَيَّانَ يَوْمُ ٱلْقِيَٰمَةِ ﴿٦﴾
جب آنکھیں چندھیا جائیں (7)
فَإِذَا بَرِقَ ٱلْبَصَرُ ﴿٧﴾
اور چاند گہنا جائے (8)
وَخَسَفَ ٱلْقَمَرُ ﴿٨﴾
اور سورج اور چاند جمع کردیئے جائیں (9)
وَجُمِعَ ٱلشَّمْسُ وَٱلْقَمَرُ ﴿٩﴾
اس دن انسان کہے گا کہ (اب) کہاں بھاگ جاؤں؟ (10)
يَقُولُ ٱلْإِنسَٰنُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ ٱلْمَفَرُّ ﴿۰١﴾
بےشک کہیں پناہ نہیں (11)
كَلَّا لَا وَزَرَ ﴿١١﴾
اس روز پروردگار ہی کے پاس ٹھکانا ہے (12)
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمُسْتَقَرُّ ﴿٢١﴾
اس دن انسان کو جو (عمل) اس نے آگے بھیجے اور پیچھے چھوڑے ہوں گے سب بتا دیئے جائیں گے (13)
يُنَبَّؤُا۟ ٱلْإِنسَٰنُ يَوْمَئِذٍۭ بِمَا قَدَّمَ وَأَخَّرَ ﴿٣١﴾
بلکہ انسان آپ اپنا گواہ ہے (14)
بَلِ ٱلْإِنسَٰنُ عَلَىٰ نَفْسِهِۦ بَصِيرَةٌۭ ﴿٤١﴾
اگرچہ عذر ومعذرت کرتا رہے (15)
وَلَوْ أَلْقَىٰ مَعَاذِيرَهُۥ ﴿٥١﴾
اور (اے محمدﷺ) وحی کے پڑھنے کے لئے اپنی زبان نہ چلایا کرو کہ اس کو جلد یاد کرلو (16)
لَا تُحَرِّكْ بِهِۦ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِۦٓ ﴿٦١﴾
اس کا جمع کرنا اور پڑھانا ہمارے ذمے ہے (17)
إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُۥ وَقُرْءَانَهُۥ ﴿٧١﴾
جب ہم وحی پڑھا کریں تو تم (اس کو سنا کرو اور) پھر اسی طرح پڑھا کرو (18)
فَإِذَا قَرَأْنَٰهُ فَٱتَّبِعْ قُرْءَانَهُۥ ﴿٨١﴾
پھر اس (کے معانی) کا بیان بھی ہمارے ذمے ہے (19)
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا بَيَانَهُۥ ﴿٩١﴾
مگر (لوگو) تم دنیا کو دوست رکھتے ہو (20)
كَلَّا بَلْ تُحِبُّونَ ٱلْعَاجِلَةَ ﴿۰٢﴾
اور آخرت کو ترک کئے دیتے ہو (21)
وَتَذَرُونَ ٱلْءَاخِرَةَ ﴿١٢﴾
اس روز بہت سے منہ رونق دار ہوں گے (22)
وُجُوهٌۭ يَوْمَئِذٍۢ نَّاضِرَةٌ ﴿٢٢﴾
اور) اپنے پروردگار کے محو دیدار ہوں گے (23)
إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌۭ ﴿٣٢﴾
اور بہت سے منہ اس دن اداس ہوں گے (24)
وَوُجُوهٌۭ يَوْمَئِذٍۭ بَاسِرَةٌۭ ﴿٤٢﴾
خیال کریں گے کہ ان پر مصیبت واقع ہونے کو ہے (25)
تَظُنُّ أَن يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌۭ ﴿٥٢﴾
دیکھو جب جان گلے تک پہنچ جائے (26)
كَلَّآ إِذَا بَلَغَتِ ٱلتَّرَاقِىَ ﴿٦٢﴾
اور لوگ کہنے لگیں (اس وقت) کون جھاڑ پھونک کرنے والا ہے (27)
وَقِيلَ مَنْ ۜ رَاقٍۢ ﴿٧٢﴾
اور اس (جان بلب) نے سمجھا کہ اب سب سے جدائی ہے (28)
وَظَنَّ أَنَّهُ ٱلْفِرَاقُ ﴿٨٢﴾
اور پنڈلی سے پنڈلی لپٹ جائے (29)
وَٱلْتَفَّتِ ٱلسَّاقُ بِٱلسَّاقِ ﴿٩٢﴾
اس دن تجھ کو اپنے پروردگار کی طرف چلنا ہے (30)
إِلَىٰ رَبِّكَ يَوْمَئِذٍ ٱلْمَسَاقُ ﴿۰٣﴾
تو اس (ناعاقبت) اندیش نے نہ تو (کلام خدا) کی تصدیق کی نہ نماز پڑھی (31)
فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلَّىٰ ﴿١٣﴾
بلکہ جھٹلایا اور منہ پھیر لیا (32)
وَلَٰكِن كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ ﴿٢٣﴾
پھر اپنے گھر والوں کے پاس اکڑتا ہوا چل دیا (33)
ثُمَّ ذَهَبَ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ يَتَمَطَّىٰٓ ﴿٣٣﴾
افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے (34)
أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰ ﴿٤٣﴾
پھر افسوس ہے تجھ پر پھر افسوس ہے (35)
ثُمَّ أَوْلَىٰ لَكَ فَأَوْلَىٰٓ ﴿٥٣﴾
کیا انسان خیال کرتا ہے کہ یوں ہی چھوڑ دیا جائے گا؟ (36)
أَيَحْسَبُ ٱلْإِنسَٰنُ أَن يُتْرَكَ سُدًى ﴿٦٣﴾
کیا وہ منی کا جو رحم میں ڈالی جاتی ہے ایک قطرہ نہ تھا؟ (37)
أَلَمْ يَكُ نُطْفَةًۭ مِّن مَّنِىٍّۢ يُمْنَىٰ ﴿٧٣﴾
پھر لوتھڑا ہوا پھر (خدا نے) اس کو بنایا پھر (اس کے اعضا کو) درست کیا (38)
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةًۭ فَخَلَقَ فَسَوَّىٰ ﴿٨٣﴾
پھر اس کی دو قسمیں بنائیں (ایک) مرد اور (ایک) عورت (39)
فَجَعَلَ مِنْهُ ٱلزَّوْجَيْنِ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ ﴿٩٣﴾
کیا اس خالق کو اس بات پر قدرت نہیں کہ مردوں کو جلا اُٹھائے؟ (40)
أَلَيْسَ ذَٰلِكَ بِقَٰدِرٍ عَلَىٰٓ أَن يُحْۦِىَ ٱلْمَوْتَىٰ ﴿۰٤﴾

گھڑیاں - عالمی اوقات

نيويارك آسٹن پاکستان سنگاپور

مقامی وقت آسٹریلیا
سڈنی
برطانیہ
لندن
سعودی عرب
مکہ مکرمہ

Blog Archive