Quran Hakeem Urdu Text. قرآن پاک القرآن الحكيم قرآن مجيد

Bookmark and Share

Wednesday, January 14, 2009

79 Surah An-Naazi'aat النازعات


شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



ان (فرشتوں) کی قسم جو ڈوب کر کھینچ لیتے ہیں (1)
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

وَٱلنَّٰزِعَٰتِ غَرْقًۭا ﴿١﴾
اور ان کی جو آسانی سے کھول دیتے ہیں (2)
وَٱلنَّٰشِطَٰتِ نَشْطًۭا ﴿٢﴾
اور ان کی جو تیرتے پھرتے ہیں (3)
وَٱلسَّٰبِحَٰتِ سَبْحًۭا ﴿٣﴾
پھر لپک کر آگے بڑھتے ہیں (4)
فَٱلسَّٰبِقَٰتِ سَبْقًۭا ﴿٤﴾
پھر (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتے ہیں (5)
فَٱلْمُدَبِّرَٰتِ أَمْرًۭا ﴿٥﴾
(کہ وہ دن آ کر رہے گا) جس دن زمین کو بھونچال آئے گا (6)
يَوْمَ تَرْجُفُ ٱلرَّاجِفَةُ ﴿٦﴾
پھر اس کے پیچھے اور (بھونچال) آئے گا (7)
تَتْبَعُهَا ٱلرَّادِفَةُ ﴿٧﴾
اس دن (لوگوں) کے دل خائف ہو رہے ہوں گے (8)
قُلُوبٌۭ يَوْمَئِذٍۢ وَاجِفَةٌ ﴿٨﴾
اور آنکھیں جھکی ہوئی (9)
أَبْصَٰرُهَا خَٰشِعَةٌۭ ﴿٩﴾
(کافر) کہتے ہیں کیا ہم الٹے پاؤں پھر لوٹ جائیں گے (10)
يَقُولُونَ أَءِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِى ٱلْحَافِرَةِ ﴿۰١﴾
بھلا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہو جائیں گے (تو پھر زندہ کئے جائیں گے) (11)
أَءِذَا كُنَّا عِظَٰمًۭا نَّخِرَةًۭ ﴿١١﴾
کہتے ہیں کہ یہ لوٹنا تو( موجب) زیاں ہے (12)
قَالُوا۟ تِلْكَ إِذًۭا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌۭ ﴿٢١﴾
وہ تو صرف ایک ڈانٹ ہوگی (13)
فَإِنَّمَا هِىَ زَجْرَةٌۭ وَٰحِدَةٌۭ ﴿٣١﴾
اس وقت وہ (سب) میدان (حشر) میں آ جمع ہوں گے (14)
فَإِذَا هُم بِٱلسَّاهِرَةِ ﴿٤١﴾
بھلا تم کو موسیٰ کی حکایت پہنچی ہے (15)
هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ مُوسَىٰٓ ﴿٥١﴾
جب اُن کے پروردگار نے ان کو پاک میدان (یعنی) طویٰ میں پکارا (16)
إِذْ نَادَىٰهُ رَبُّهُۥ بِٱلْوَادِ ٱلْمُقَدَّسِ طُوًى ﴿٦١﴾
(اور حکم دیا) کہ فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکش ہو رہا ہے (17)
ٱذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُۥ طَغَىٰ ﴿٧١﴾
اور (اس سے) کہو کہ کیا تو چاہتا ہے کہ پاک ہو جائے؟ (18)
فَقُلْ هَل لَّكَ إِلَىٰٓ أَن تَزَكَّىٰ ﴿٨١﴾
اور میں تجھے تیرے پروردگار کا رستہ بتاؤں تاکہ تجھ کو خوف (پیدا) ہو (19)
وَأَهْدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخْشَىٰ ﴿٩١﴾
غرض انہوں نے اس کو بڑی نشانی دکھائی (20)
فَأَرَىٰهُ ٱلْءَايَةَ ٱلْكُبْرَىٰ ﴿۰٢﴾
مگر اس نے جھٹلایا اور نہ مانا (21)
فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ ﴿١٢﴾
پھر لوٹ گیا اور تدبیریں کرنے لگا (22)
ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ ﴿٢٢﴾
اور (لوگوں کو) اکٹھا کیا اور پکارا (23)
فَحَشَرَ فَنَادَىٰ ﴿٣٢﴾
کہنے لگا کہ تمہارا سب سے بڑا مالک میں ہوں (24)
فَقَالَ أَنَا۠ رَبُّكُمُ ٱلْأَعْلَىٰ ﴿٤٢﴾
تو خدا نے اس کو دنیا اور آخرت (دونوں) کے عذاب میں پکڑ لیا (25)
فَأَخَذَهُ ٱللَّهُ نَكَالَ ٱلْءَاخِرَةِ وَٱلْأُولَىٰٓ ﴿٥٢﴾
جو شخص (خدا سے) ڈر رکھتا ہے اس کے لیے اس (قصے) میں عبرت ہے (26)
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَعِبْرَةًۭ لِّمَن يَخْشَىٰٓ ﴿٦٢﴾
بھلا تمہارا بنانا آسان ہے یا آسمان کا؟ اسی نے اس کو بنایا (27)
ءَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ ٱلسَّمَآءُ ۚ بَنَىٰهَا ﴿٧٢﴾
اس کی چھت کو اونچا کیا اور پھر اسے برابر کر دیا (28)
رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّىٰهَا ﴿٨٢﴾
اور اسی نے رات کو تاریک بنایا اور (دن کو) دھوپ نکالی (29)
وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَىٰهَا ﴿٩٢﴾
اور اس کے بعد زمین کو پھیلا دیا (30)
وَٱلْأَرْضَ بَعْدَ ذَٰلِكَ دَحَىٰهَآ ﴿۰٣﴾
اسی نے اس میں سے اس کا پانی نکالا اور چارا اگایا (31)
أَخْرَجَ مِنْهَا مَآءَهَا وَمَرْعَىٰهَا ﴿١٣﴾
اور اس پر پہاڑوں کابوجھ رکھ دیا (32)
وَٱلْجِبَالَ أَرْسَىٰهَا ﴿٢٣﴾
یہ سب کچھ تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے فائدے کے لیے (کیا ) (33)
مَتَٰعًۭا لَّكُمْ وَلِأَنْعَٰمِكُمْ ﴿٣٣﴾
تو جب بڑی آفت آئے گی (34)
فَإِذَا جَآءَتِ ٱلطَّآمَّةُ ٱلْكُبْرَىٰ ﴿٤٣﴾
اس دن انسان اپنے کاموں کو یاد کرے گا (35)
يَوْمَ يَتَذَكَّرُ ٱلْإِنسَٰنُ مَا سَعَىٰ ﴿٥٣﴾
اور دوزخ دیکھنے والے کے سامنے نکال کر رکھ دی جائے گی (36)
وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ ﴿٦٣﴾
تو جس نے سرکشی کی (37)
فَأَمَّا مَن طَغَىٰ ﴿٧٣﴾
اور دنیا کی زندگی کو مقدم سمجھا (38)
وَءَاثَرَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا ﴿٨٣﴾
اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے (39)
فَإِنَّ ٱلْجَحِيمَ هِىَ ٱلْمَأْوَىٰ ﴿٩٣﴾
اور جو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا اور جی کو خواہشوں سے روکتا رہا (40)
وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِۦ وَنَهَى ٱلنَّفْسَ عَنِ ٱلْهَوَىٰ ﴿۰٤﴾
اس کا ٹھکانہ بہشت ہے (41)
فَإِنَّ ٱلْجَنَّةَ هِىَ ٱلْمَأْوَىٰ ﴿١٤﴾
(اے پیغمبر، لوگ )تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہو گا؟ (42)
يَسْـَٔلُونَكَ عَنِ ٱلسَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَىٰهَا ﴿٢٤﴾
سو تم اس کے ذکر سے کس فکر میں ہو (43)
فِيمَ أَنتَ مِن ذِكْرَىٰهَآ ﴿٣٤﴾
اس کا منتہا (یعنی واقع ہونے کا وقت) تمہارے پروردگار ہی کو (معلوم ہے) (44)
إِلَىٰ رَبِّكَ مُنتَهَىٰهَآ ﴿٤٤﴾
جو شخص اس سے ڈر رکھتا ہے تم تو اسی کو ڈر سنانے والے ہو (45)
إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخْشَىٰهَا ﴿٥٤﴾
جب وہ اس کو دیکھیں گے (تو ایسا خیال کریں گے) کہ گویا( دنیا میں صرف) ایک شام یا صبح رہے تھے (46)
كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوٓا۟ إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَىٰهَا

گھڑیاں - عالمی اوقات

نيويارك آسٹن پاکستان سنگاپور

مقامی وقت آسٹریلیا
سڈنی
برطانیہ
لندن
سعودی عرب
مکہ مکرمہ

Blog Archive