شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے (اے پیغمبر لوگوں سے) کہہ دو کہ میرے پاس وحی آئی ہے کہ جنوں کی ایک جماعت نے (اس کتاب کو) سنا تو کہنے لگے کہ ہم نے ایک عجیب قرآن سنا (1) | بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ قُلْ أُوحِىَ إِلَىَّ أَنَّهُ ٱسْتَمَعَ نَفَرٌۭ مِّنَ ٱلْجِنِّ فَقَالُوٓا۟ إِنَّا سَمِعْنَا قُرْءَانًا عَجَبًۭا﴿١﴾ |
جو بھلائی کا رستہ بتاتا ہے سو ہم اس پر ایمان لے آئے۔ اور ہم اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بنائیں گے (2) | يَهْدِىٓ إِلَى ٱلرُّشْدِ فَـَٔامَنَّا بِهِۦ ۖ وَلَن نُّشْرِكَ بِرَبِّنَآ أَحَدًۭا ﴿٢﴾ |
اور یہ کہ ہمارے پروردگار کی عظمت (شان) بہت بڑی ہے اور وہ نہ بیوی رکھتا ہے نہ اولاد (3) | وَأَنَّهُۥ تَعَٰلَىٰ جَدُّ رَبِّنَا مَا ٱتَّخَذَ صَٰحِبَةًۭ وَلَا وَلَدًۭا ﴿٣﴾ |
اور یہ کہ ہم میں سے بعض بےوقوف خدا کے بارے میں جھوٹ افتراء کرتا ہے (4) | وَأَنَّهُۥ كَانَ يَقُولُ سَفِيهُنَا عَلَى ٱللَّهِ شَطَطًۭا ﴿٤﴾ |
اور ہمارا (یہ) خیال تھا کہ انسان اور جن خدا کی نسبت جھوٹ نہیں بولتے (5) | وَأَنَّا ظَنَنَّآ أَن لَّن تَقُولَ ٱلْإِنسُ وَٱلْجِنُّ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًۭا ﴿٥﴾ |
اور یہ کہ بعض بنی آدم بعض جنات کی پناہ پکڑا کرتے تھے (اس سے) ان کی سرکشی اور بڑھ گئی تھی (6) | وَأَنَّهُۥ كَانَ رِجَالٌۭ مِّنَ ٱلْإِنسِ يَعُوذُونَ بِرِجَالٍۢ مِّنَ ٱلْجِنِّ فَزَادُوهُمْ رَهَقًۭا ﴿٦﴾ |
اور یہ کہ ان کا بھی یہی اعتقاد تھا جس طرح تمہارا تھا کہ خدا کسی کو نہیں جلائے گا (7) | وَأَنَّهُمْ ظَنُّوا۟ كَمَا ظَنَنتُمْ أَن لَّن يَبْعَثَ ٱللَّهُ أَحَدًۭا ﴿٧﴾ |
اور یہ کہ ہم نے آسمان کو ٹٹولا تو اس کو مضبوط چوکیداروں اور انگاروں سے سے بھرا پایا (8) | وَأَنَّا لَمَسْنَا ٱلسَّمَآءَ فَوَجَدْنَٰهَا مُلِئَتْ حَرَسًۭا شَدِيدًۭا وَشُهُبًۭا﴿٨﴾ |
اور یہ کہ پہلے ہم وہاں بہت سے مقامات میں (خبریں) سننے کے لئے بیٹھا کرتے تھے۔ اب کوئی سننا چاہے تو اپنے لئے انگارا تیار پائے (9) | وَأَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْهَا مَقَٰعِدَ لِلسَّمْعِ ۖ فَمَن يَسْتَمِعِ ٱلْءَانَ يَجِدْ لَهُۥ شِهَابًۭا رَّصَدًۭا ﴿٩﴾ |
اور یہ کہ ہمیں معلوم نہیں کہ اس سے اہل زمین کے حق میں برائی مقصود ہے یا ان کے پروردگار نے ان کی بھلائی کا ارادہ فرمایا ہے (10) | وَأَنَّا لَا نَدْرِىٓ أَشَرٌّ أُرِيدَ بِمَن فِى ٱلْأَرْضِ أَمْ أَرَادَ بِهِمْ رَبُّهُمْ رَشَدًۭا﴿۰١﴾ |
اور یہ کہ ہم میں کوئی نیک ہیں اور کوئی اور طرح کے۔ ہمارے کئی طرح کے مذہب ہیں (11) | وَأَنَّا مِنَّا ٱلصَّٰلِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَٰلِكَ ۖ كُنَّا طَرَآئِقَ قِدَدًۭا ﴿١١﴾ |
اور یہ کہ ہم نے یقین کرلیا ہے کہ ہم زمین میں (خواہ کہیں ہوں) خدا کو ہرا نہیں سکتے اور نہ بھاگ کر اس کو تھکا سکتے ہیں (12) | وَأَنَّا ظَنَنَّآ أَن لَّن نُّعْجِزَ ٱللَّهَ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَن نُّعْجِزَهُۥ هَرَبًۭا ﴿٢١﴾ |
اور جب ہم نے ہدایت (کی کتاب) سنی اس پر ایمان لے آئے۔ تو جو شخص اپنے پروردگار پر ایمان لاتا ہے اس کو نہ نقصان کا خوف ہے نہ ظلم کا (13) | وَأَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا ٱلْهُدَىٰٓ ءَامَنَّا بِهِۦ ۖ فَمَن يُؤْمِنۢ بِرَبِّهِۦ فَلَا يَخَافُ بَخْسًۭا وَلَا رَهَقًۭا ﴿٣١﴾ |
اور یہ کہ ہم میں بعض فرمانبردار ہیں اور بعض (نافرمان) گنہگار ہیں۔ تو جو فرمانبردار ہوئے وہ سیدھے رستے پر چلے (14) | وَأَنَّا مِنَّا ٱلْمُسْلِمُونَ وَمِنَّا ٱلْقَٰسِطُونَ ۖ فَمَنْ أَسْلَمَ فَأُو۟لَٰٓئِكَ تَحَرَّوْا۟ رَشَدًۭا﴿٤١﴾ |
اور جو گنہگار ہوئے وہ دوزخ کا ایندھن بنے (15) | وَأَمَّا ٱلْقَٰسِطُونَ فَكَانُوا۟ لِجَهَنَّمَ حَطَبًۭا ﴿٥١﴾ |
اور (اے پیغمبر) یہ (بھی ان سے کہہ دو) کہ اگر یہ لوگ سیدھے رستے پر رہتے تو ہم ان کے پینے کو بہت سا پانی دیتے (16) | وَأَلَّوِ ٱسْتَقَٰمُوا۟ عَلَى ٱلطَّرِيقَةِ لَأَسْقَيْنَٰهُم مَّآءً غَدَقًۭا ﴿٦١﴾ |
تاکہ اس سے ان کی آزمائش کریں۔ اور جو شخص اپنے پروردگار کی یاد سے منہ پھیرے گا وہ اس کو سخت عذاب میں داخل کرے گا (17) | لِّنَفْتِنَهُمْ فِيهِ ۚ وَمَن يُعْرِضْ عَن ذِكْرِ رَبِّهِۦ يَسْلُكْهُ عَذَابًۭا صَعَدًۭا ﴿٧١﴾ |
اور یہ کہ مسجدیں (خاص) خدا کی ہیں تو خدا کے ساتھ کسی اور کی عبادت نہ کرو (18) | وَأَنَّ ٱلْمَسَٰجِدَ لِلَّهِ فَلَا تَدْعُوا۟ مَعَ ٱللَّهِ أَحَدًۭا ﴿٨١﴾ |
اور جب خدا کے بندے (محمدﷺ) اس کی عبادت کو کھڑے ہوئے تو کافر ان کے گرد ہجوم کرلینے کو تھے (19) | وَأَنَّهُۥ لَمَّا قَامَ عَبْدُ ٱللَّهِ يَدْعُوهُ كَادُوا۟ يَكُونُونَ عَلَيْهِ لِبَدًۭا ﴿٩١﴾ |
کہہ دو کہ میں تو اپنے پروردگار ہی کی عبادت کرتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا (20) | قُلْ إِنَّمَآ أَدْعُوا۟ رَبِّى وَلَآ أُشْرِكُ بِهِۦٓ أَحَدًۭا ﴿۰٢﴾ |
(یہ بھی) کہہ دو کہ میں تمہارے حق میں نقصان اور نفع کا کچھ اختیار نہیں رکھتا (21) | قُلْ إِنِّى لَآ أَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّۭا وَلَا رَشَدًۭا ﴿١٢﴾ |
(یہ بھی) کہہ دو کہ خدا (کے عذاب) سے مجھے کوئی پناہ نہیں دے سکتا۔ اور میں اس کے سوا کہیں جائے پناہ نہیں دیکھتا (22) | قُلْ إِنِّى لَن يُجِيرَنِى مِنَ ٱللَّهِ أَحَدٌۭ وَلَنْ أَجِدَ مِن دُونِهِۦ مُلْتَحَدًا ﴿٢٢﴾ |
ہاں خدا کی طرف سے احکام کا اور اس کے پیغاموں کا پہنچا دینا (ہی) میرے ذمے ہے۔ اور جو شخص خدا اور اس کے پیغمبر کی نافرمانی کرے گا تو ایسوں کے لئے جہنم کی آگ ہے ہمیشہ ہمیشہ اس میں رہیں گے (23) | إِلَّا بَلَٰغًۭا مِّنَ ٱللَّهِ وَرِسَٰلَٰتِهِۦ ۚ وَمَن يَعْصِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ فَإِنَّ لَهُۥ نَارَ جَهَنَّمَ خَٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًا ﴿٣٢﴾ |
یہاں تک کہ جب یہ لوگ وہ (دن) دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے تب ان کو معلوم ہو جائے گا کہ مددگار کس کے کمزور اور شمار کن کا تھوڑا ہے (24) | حَتَّىٰٓ إِذَا رَأَوْا۟ مَا يُوعَدُونَ فَسَيَعْلَمُونَ مَنْ أَضْعَفُ نَاصِرًۭا وَأَقَلُّ عَدَدًۭا﴿٤٢﴾ |
کہہ دو کہ جس (دن) کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے میں نہیں جانتا کہ وہ (عن) قریب (آنے والا ہے) یا میرے پروردگار نے اس کی مدت دراز کر دی ہے (25) | قُلْ إِنْ أَدْرِىٓ أَقَرِيبٌۭ مَّا تُوعَدُونَ أَمْ يَجْعَلُ لَهُۥ رَبِّىٓ أَمَدًا ﴿٥٢﴾ |
غیب (کی بات) جاننے والا ہے اور کسی پر اپنے غیب کو ظاہر نہیں کرتا (26) | عَٰلِمُ ٱلْغَيْبِ فَلَا يُظْهِرُ عَلَىٰ غَيْبِهِۦٓ أَحَدًا ﴿٦٢﴾ |
ہاں جس پیغمبر کو پسند فرمائے تو اس (کو غیب کی باتیں بتا دیتا اور اس) کے آگے اور پیچھے نگہبان مقرر کر دیتا ہے (27) | إِلَّا مَنِ ٱرْتَضَىٰ مِن رَّسُولٍۢ فَإِنَّهُۥ يَسْلُكُ مِنۢ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِۦ رَصَدًۭا ﴿٧٢﴾ |
تاکہ معلوم فرمائے کہ انہوں نے اپنے پروردگار کے پیغام پہنچا دیئے ہیں اور (یوں تو) اس نے ان کی سب چیزوں کو ہر طرف سے قابو کر رکھا ہے اور ایک ایک چیز گن رکھی ہے (28) | لِّيَعْلَمَ أَن قَدْ أَبْلَغُوا۟ رِسَٰلَٰتِ رَبِّهِمْ وَأَحَاطَ بِمَا لَدَيْهِمْ وَأَحْصَىٰ كُلَّ شَىْءٍ عَدَدًۢا |
Quran Hakeem Urdu Text. قرآن پاک القرآن الحكيم قرآن مجيد
Wednesday, January 14, 2009
72 Surah Al-Jinn الجن
گھڑیاں - عالمی اوقات
نيويارك | آسٹن | پاکستان | سنگاپور |
مقامی وقت | آسٹریلیا سڈنی |
برطانیہ لندن |
سعودی عرب مکہ مکرمہ |
About Me
Blog Archive
-
▼
2009
(114)
-
▼
January
(114)
- 15 Surah Al-Hijr الحجر
- 16 Surah An-Nahl النحل
- 17 Surah Isra الإسراء
- 18 الكهف Surah Al-Kahf
- 19 Surah Maryam (Mary-Mother of Jesus) مريم
- 20 Surah Taha طه
- 21 Surah Al-Anbiya الأنبياء
- 22 Surah Al-Hajj الحج
- 23 المؤمنون Surah Al-Mominoon
- 24 Surah An-Noor النور
- 25 Surah Al-Furqan الفرقان
- 26 Surah Ash-Shuaara الشعراء
- 27 Surah An-Namul النمل
- 28 Surah Al-Qassas القصص
- 29 Surah Al-Ankabot العنكبوت
- 30 Surah Ar-Rom (Rome) الروم
- 31 Surah Luqman لقمان
- 32 Surah As-Sajaddah السجدة
- 33 Surah Al-Ahzaab الأحزاب
- 34 سبإ Surah Saba
- 35 فاطر Surah Faatir
- 36 يس Surah Yaseen
- 37 الصافات Surah As-Saaffaat
- 38 ص Surah Saad
- 39 الزمر Surah Az-Zumar
- 40 غافر Surah Al-Ghaafir
- 41 فصلت Surah Fussilat
- 42 الشورى Surah Ash-Shura
- 43 الزخرف Surah Az-Zukhruf
- 44 الدخان Surah Ad-Dukhaan
- 45 الجاثية Surah Al-Jaathiya
- 46 الأحقاف Surah Al-Ahqaf
- 47 Surah Muhammad محمد صلي الله عليه وسلم
- 48 الفتح Surah Al-Fath
- 49 Surah Al-Hujuraat الحجرات
- 50 ق Surah Qaaf
- 51 الذاريات Surah Adh-Dhaariyat
- 52 الطور Surah At-Tur
- 53 Surah An-Najm النجم
- 54 Surah Al-Qamar القمر
- 55 Surah Ar-Rahmaan الرحمن
- 56 Surah Al-Waaqia الواقعة
- 57 Al-Hadid الحديد
- 58 Al-Mujaadila المجادلة
- 59 Surah Al-Hashr الحشر
- 60 Al-Mumtahana الممتحنة
- 61 Surah As-Saff الصف
- 62 Al-Jumu'a الجمعة
- 63 Surah Al-Munaafiqoon المنافقون
- 64 At-Taghaabun التغابن
- 65 Surah At-Talaaq الطلاق
- 66 Surah At-Tahrim التحريم
- 67 Al-Mulk الملك
- 68 Surah Al-Qalam القلم
- 69 Surah Al-Haaqqa الحاقة
- 70 Surah Al-Ma'aarij المعارج
- 71 Surah Nooh (Noah) نوح
- 72 Surah Al-Jinn الجن
- 73 Surah Al-Muzzammil المزمل
- 74 Surah Al-Muddaththir المدثر
- 75 Surah Al-Qiyaama القيامة
- 76 Surah Al-Insaan الانسان
- 77 Surah Al-Mursalaat المرسلات
- 78 Surah An-Naba النبإ
- 79 Surah An-Naazi'aat النازعات
- 80 Surah Abasa عبس
- 81 Surah At-Takwir التكوير
- 82 Surah Al-Infitaar الإنفطار
- 83 Surah Al-Mutaffifin المطففين
- 84 Surah Al-Inshiqaaq الإنشقاق
- 85 Surah Al-Burooj البروج
- 86 Surah At-Taariq الطارق
- 87 Surah Al-A'laa الأعلى
- 88 Surah Al-Ghaashiya الغاشية
- 89 Surah Al-Fajr الفجر
- 90 Surah Al-Balad البلد
- 91 Surah Ash-Shams الشمس
- 92 Surah Al-Lail الليل
- 93 Surah Ad-Dhuhaa الضحى
- 94 Surah Ash-Sharh الشرح
- 95 Surah At-Tin التين
- 96 Surah Al-Alaq العلق
- 97 Surah Al-Qadr القدر
- 98 Surah Al-Bayyina البينة
- 99 Surah Az-Zalzala الزلزلة
- 100 Surah Al-Aadiyaat العاديات
- 101 Surah Al-Qaari'a القارعة
- 102 Surah At-Takaathur التكاثر
- 103 Surah Al-Asr العصر
- 104 Surah Al-Humaza الهمزة
- 105 Surah Al-Fil الفيل
- 106 Surah Quraish قريش
- 107 Surah Al-Maa'un الماعون
- 108 Surah Al-Kawthar الكوثر
- 109 Surah Al-Kaafiroon الكافرون
- 110 Surah An-Nasr النصر
- 111 Surah Al-Masad المسد
- 112 Surah Al-Ikhlaas الإخلاص
- 113 Surah Al-Falaq الفلق
- 114 Surah An-Naas الناس
-
▼
January
(114)