Quran Hakeem Urdu Text. قرآن پاک القرآن الحكيم قرآن مجيد

Bookmark and Share

Wednesday, January 14, 2009

84 Surah Al-Inshiqaaq الإنشقاق

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) جب آسمان پھٹ جائے گا
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنشَقَّتْ ﴿١﴾
(2) اور اپنے رب کا حکم سن لے گا اور وہ اسی لائق ہے
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ﴿٢﴾
(3) اور جب زمین پھیلا دی جائے گی
وَإِذَا ٱلْأَرْضُ مُدَّتْ ﴿٣﴾
(4) اور جو کچھ اس میں ہے ڈال دے گی اور خالی ہو جائے گی
وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ ﴿٤﴾
(5) اور اپنے رب کا حکم سن لے گی اور وہ اسی لائق ہے
وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ ﴿٥﴾
(6) اے انسان تو اپنے رب کے پاس پہنچنے تک کام میں کوشش کر رہا ہے پھر اس سے جا ملے گا
يَٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَٰنُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًۭا فَمُلَٰقِيهِ ﴿٦﴾
(7) پھر جس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا گیا
فَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ بِيَمِينِهِۦ ﴿٧﴾
(8) تو اس سے آسانی کے ساتھ حساب لیا جائے گا
فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًۭا يَسِيرًۭا ﴿٨﴾
(9) اور وہ اپنے اہل و عیال میں خوش واپس آئے گا
وَيَنقَلِبُ إِلَىٰٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًۭا ﴿٩﴾
(10) اور لیکن جس کو نامہٴ اعمال پیٹھ پیچھے سے دیا گیا
وَأَمَّا مَنْ أُوتِىَ كِتَٰبَهُۥ وَرَآءَ ظَهْرِهِۦ ﴿۰١﴾
(11) تو وہ موت کو پکارے گا
فَسَوْفَ يَدْعُوا۟ ثُبُورًۭا ﴿١١﴾
(12) اور دوزخ میں داخل ہوگا
وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا ﴿٢١﴾
(13) بے شک وہ اپنے اہل و عیال میں بڑا خوش و خرم تھا
إِنَّهُۥ كَانَ فِىٓ أَهْلِهِۦ مَسْرُورًا ﴿٣١﴾
(14) بے شک اس نے سمجھ لیا تھا کہ ہر گز نہ لوٹ کر جائے گا
إِنَّهُۥ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ ﴿٤١﴾
(15) کیوں نہیں بے شک اس کا رب تو اس کو دیکھ رہا تھا
بَلَىٰٓ إِنَّ رَبَّهُۥ كَانَ بِهِۦ بَصِيرًۭا ﴿٥١﴾
(16) پس شام کی سرخی کی قسم ہے
فَلَآ أُقْسِمُ بِٱلشَّفَقِ ﴿٦١﴾
(17) اور رات کی اور جو کچھ اس نے سمیٹا
وَٱلَّيْلِ وَمَا وَسَقَ ﴿٧١﴾
(18) اور چاند کی جب کہ وہ پورا ہوجائے
وَٱلْقَمَرِ إِذَا ٱتَّسَقَ ﴿٨١﴾
(19) کہ تمہیں ایک منزل سے دوسری منزل پر چڑھنا ہوگا
لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍۢ ﴿٩١﴾
(20) پھر انہیں کیا ہو گیا کہ ایمان نہیں لاتے
فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ﴿۰٢﴾
(21) اور جب ان پر قرآن پڑھا جائے تو سجدہ نہیں کرتے
وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ ٱلْقُرْءَانُ لَا يَسْجُدُونَ ۩ ﴿١٢﴾
(22) بلکہ جو لوگ منکر ہیں جھٹلاتے ہیں
بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ يُكَذِّبُونَ ﴿٢٢﴾
(23) اور الله خوب جانتا ہے وہ جو (دل میں) محفوظ رکھتے ہیں
وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ ﴿٣٢﴾
(24) پس انہیں دردناک عذاب کی خوشخبری دے دو
فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ ﴿٤٢﴾
(25) مگر جو لوگ ایمان لائے اورانہوں نے نیک عمل کیے ان کے لیے بے انتہا اجر ہے
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍۭ

گھڑیاں - عالمی اوقات

نيويارك آسٹن پاکستان سنگاپور

مقامی وقت آسٹریلیا
سڈنی
برطانیہ
لندن
سعودی عرب
مکہ مکرمہ

Blog Archive