Quran Hakeem Urdu Text. قرآن پاک القرآن الحكيم قرآن مجيد

Bookmark and Share

Wednesday, January 14, 2009

82 Surah Al-Infitaar الإنفطار


شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



جب آسمان پھٹ جائے گا (1)
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

إِذَا ٱلسَّمَآءُ ٱنفَطَرَتْ ﴿١﴾
اور جب تارے جھڑ پڑیں گے (2)
وَإِذَا ٱلْكَوَاكِبُ ٱنتَثَرَتْ ﴿٢﴾
اور جب دریا بہہ (کر ایک دوسرے سے مل) جائیں گے (3)
وَإِذَا ٱلْبِحَارُ فُجِّرَتْ ﴿٣﴾
اور جب قبریں اکھیڑ دی جائیں گی (4)
وَإِذَا ٱلْقُبُورُ بُعْثِرَتْ ﴿٤﴾
تب ہر شخص معلوم کرلے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اور پیچھے کیا چھوڑا تھا (5)
عَلِمَتْ نَفْسٌۭ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ ﴿٥﴾
اے انسان تجھ کو اپنے پروردگار کرم گستر کے باب میں کس چیز نے دھوکا دیا (6)
يَٰٓأَيُّهَا ٱلْإِنسَٰنُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ ٱلْكَرِيمِ ﴿٦﴾
(وہی تو ہے) جس نے تجھے بنایا اور (تیرے اعضا کو) ٹھیک کیا اور (تیرے قامت کو) معتدل رکھا (7)
ٱلَّذِى خَلَقَكَ فَسَوَّىٰكَ فَعَدَلَكَ ﴿٧﴾
اور جس صورت میں چاہا تجھے جوڑ دیا (8)
فِىٓ أَىِّ صُورَةٍۢ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَ ﴿٨﴾
مگر ہیہات تم لوگ جزا کو جھٹلاتے ہو (9)
كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِٱلدِّينِ ﴿٩﴾
حالانکہ تم پر نگہبان مقرر ہیں (10)
وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَٰفِظِينَ ﴿۰١﴾
عالی قدر( تمہاری باتوں کے) لکھنے والے (11)
كِرَامًۭا كَٰتِبِينَ ﴿١١﴾
جو تم کرتے ہو وہ اسے جانتے ہیں (12)
يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ ﴿٢١﴾
بے شک نیکوکار نعمتوں (کی بہشت) میں ہوں گے۔ (13)
إِنَّ ٱلْأَبْرَارَ لَفِى نَعِيمٍۢ ﴿٣١﴾
اور بدکردار دوزخ میں (14)
وَإِنَّ ٱلْفُجَّارَ لَفِى جَحِيمٍۢ ﴿٤١﴾
(یعنی) جزا کے دن اس میں داخل ہوں گے (15)
يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ ٱلدِّينِ ﴿٥١﴾
اور اس سے چھپ نہیں سکیں گے (16)
وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَآئِبِينَ ﴿٦١﴾
اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ (17)
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ ﴿٧١﴾
پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ (18)
ثُمَّ مَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلدِّينِ ﴿٨١﴾
جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز خدا ہی کا ہو گا (19)
يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌۭ لِّنَفْسٍۢ شَيْـًۭٔا ۖ وَٱلْأَمْرُ يَوْمَئِذٍۢ لِّلَّهِ ﴿٩١﴾

گھڑیاں - عالمی اوقات

نيويارك آسٹن پاکستان سنگاپور

مقامی وقت آسٹریلیا
سڈنی
برطانیہ
لندن
سعودی عرب
مکہ مکرمہ

Blog Archive