Quran Hakeem Urdu Text. قرآن پاک القرآن الحكيم قرآن مجيد

Bookmark and Share

Wednesday, January 14, 2009

88 Surah Al-Ghaashiya الغاشية

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) کیا آپ کے پاس سب پرچھا جانے والی (قیامت) کا حال پہنچا
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْغَٰشِيَةِ ﴿١﴾
(2) کئی چہرو ں پر اس دن ذلت برس رہی ہوگی
وُجُوهٌۭ يَوْمَئِذٍ خَٰشِعَةٌ ﴿٢﴾
(3) محنت کرنے والے تھکنے والے
عَامِلَةٌۭ نَّاصِبَةٌۭ ﴿٣﴾
(4) دھکتی ہوئی آگ میں کریں گے
تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةًۭ ﴿٤﴾
(5) انہیں ابلتے ہوئے چشمے سے پلایا جائے گا
تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ ءَانِيَةٍۢ ﴿٥﴾
(6) ان کے لیے کوئی کھانا سوائے کانٹے دار جھاڑی کے نہ ہوگا
لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍۢ ﴿٦﴾
(7) جو نہ فربہ کرتی ہے اور نہ بھوک کود ور کرتی ہے
لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِى مِن جُوعٍۢ ﴿٧﴾
(8) کئی منہ اس دن ہشاش بشاش ہوں گے
وُجُوهٌۭ يَوْمَئِذٍۢ نَّاعِمَةٌۭ ﴿٨﴾
(9) اپنی کوشش سے خوش ہوں گے
لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌۭ ﴿٩﴾
(10) اونچے باغ میں ہوں گے
فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍۢ ﴿۰١﴾
(11) وہاں کوئی لغو بات نہیں سنیں گے
لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَٰغِيَةًۭ ﴿١١﴾
(12) وہاں ایک چشمہ جاری ہوگا
فِيهَا عَيْنٌۭ جَارِيَةٌۭ ﴿٢١﴾
(13) وہاں اونچے اونچے تخت ہوں گے
فِيهَا سُرُرٌۭ مَّرْفُوعَةٌۭ ﴿٣١﴾
(14) اور آبخورے سامنے چنے ہوئے
وَأَكْوَابٌۭ مَّوْضُوعَةٌۭ ﴿٤١﴾
(15) اورگاؤ تکیے قطار سے لگے ہوئے
وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌۭ ﴿٥١﴾
(16) اور مخملی فرش بچھے ہوئے
وَزَرَابِىُّ مَبْثُوثَةٌ ﴿٦١﴾
(17) پھر کیا وہ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے ہیں
أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ ﴿٧١﴾
(18) اور آسمان کی طرف کہ کیسے بلند کیے گئے ہیں
وَإِلَى ٱلسَّمَآءِ كَيْفَ رُفِعَتْ ﴿٨١﴾
(19) اور پہاڑوں کی طرف کہ کیسے کھڑے کیے گئے ہیں
وَإِلَى ٱلْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ ﴿٩١﴾
(20) اور زمین کی طرف کہ کیسے بچھائی گئی ہے
وَإِلَى ٱلْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ ﴿۰٢﴾
(21) پس آپ نصیحت کیجئے بے شک آپ تو نصیحت کرنے والے ہیں
فَذَكِّرْ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرٌۭ ﴿١٢﴾
(22) آپ ان پر کوئی داروغہ نہیں ہیں
لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ ﴿٢٢﴾
(23) مگر جس نے منہ موڑا اورانکار کیا
إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ ﴿٣٢﴾
(24) سو اسے الله بہت بڑا عذاب دے گا
فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَكْبَرَ ﴿٤٢﴾
(25) بےشک ہماری طرف ہی ان کو لوٹ کر آنا ہے
إِنَّ إِلَيْنَآ إِيَابَهُمْ ﴿٥٢﴾
(26) پھر ہمارےہی ذمہ ان کا حساب لینا ہے
ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُم ﴿٦٢﴾

گھڑیاں - عالمی اوقات

نيويارك آسٹن پاکستان سنگاپور

مقامی وقت آسٹریلیا
سڈنی
برطانیہ
لندن
سعودی عرب
مکہ مکرمہ

Blog Archive