Quran Hakeem Urdu Text. قرآن پاک القرآن الحكيم قرآن مجيد

Bookmark and Share

Wednesday, January 14, 2009

85 Surah Al-Burooj البروج

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) آسمان کی قسم ہے جس میں برج ہیں
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلْبُرُوجِ ﴿١﴾
(2) اوراس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے
وَٱلْيَوْمِ ٱلْمَوْعُودِ ﴿٢﴾
(3) اور اس دن کی جو حاضر ہوتا ہے اور اس کی جس کے پاس حاضر ہوتے ہیں
وَشَاهِدٍۢ وَمَشْهُودٍۢ ﴿٣﴾
(4) خندقوں والے ہلاک ہوئے
قُتِلَ أَصْحَٰبُ ٱلْأُخْدُودِ ﴿٤﴾
(5) جس میں آگ تھی بہت ایندھن والی
ٱلنَّارِ ذَاتِ ٱلْوَقُودِ ﴿٥﴾
(6) جب کہ وہ اس کے کنارو ں پر بیٹھے ہوئے تھے
إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌۭ ﴿٦﴾
(7) اور وہ ایمانداروں سے جو کچھ کر رہے تھے اس کو دیکھ رہے تھے
وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌۭ ﴿٧﴾
(8) اور ان سے اسی کا توبدلہ لے رہے تھے کہ وہ الله زبردست خوبیوں والے پر ایمان لائے تھے
وَمَا نَقَمُوا۟ مِنْهُمْ إِلَّآ أَن يُؤْمِنُوا۟ بِٱللَّهِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَمِيدِ ﴿٨﴾
(9) وہ کہ جس کے قبضہ میں آسمان اور زمین ہیں اور الله ہر چیز پر شاہد ہے
ٱلَّذِى لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍۢ شَهِيدٌ ﴿٩﴾
(10) بے شک جنہوں نے ایمان دار مردوں اور ایمان دار عورتوں کو ستایا پھر توبہ نہ کی تو ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلانے والا عذاب ہے
إِنَّ ٱلَّذِينَ فَتَنُوا۟ ٱلْمُؤْمِنِينَ وَٱلْمُؤْمِنَٰتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا۟ فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ ٱلْحَرِيقِ ﴿۰١﴾
(11) بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام بھی کیے ان کے لیے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی یہی بڑی کامیابی ہے
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَهُمْ جَنَّٰتٌۭ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَٰرُ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْفَوْزُ ٱلْكَبِيرُ ﴿١١﴾
(12) بے شک تیرے رب کی پکڑ بھی سخت ہے
إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ ﴿٢١﴾
(13) بے شک وہی پہلے پیدا کرتا ہے اور دوبارہ پیدا کرے گا
إِنَّهُۥ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ ﴿٣١﴾
(14) اور وہی ہے بخشنے والا محبت کرنے والا
وَهُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلْوَدُودُ ﴿٤١﴾
(15) عرش کا مالک بڑی شان والا
ذُو ٱلْعَرْشِ ٱلْمَجِيدُ ﴿٥١﴾
(16) جو چاہے کرنے والا
فَعَّالٌۭ لِّمَا يُرِيدُ ﴿٦١﴾
(17) کیا آپ کے پاس لشکروں کا حال پہنچا
هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْجُنُودِ ﴿٧١﴾
(18) فرعون اور ثمود کے
فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ ﴿٨١﴾
(19) بلکہ منکر تو جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیں
بَلِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ فِى تَكْذِيبٍۢ ﴿٩١﴾
(20) اور الله ہر طرف سے ان کو گھیرے ہوئے ہے
وَٱللَّهُ مِن وَرَآئِهِم مُّحِيطٌۢ ﴿۰٢﴾
(21) بلکہ وہ قرآن ہے بڑی شان والا
بَلْ هُوَ قُرْءَانٌۭ مَّجِيدٌۭ ﴿١٢﴾
(22) لوح محفوظ میں (لکھا ہوا ہے)
فِى لَوْحٍۢ مَّحْفُوظٍۭ ﴿٢٢﴾

گھڑیاں - عالمی اوقات

نيويارك آسٹن پاکستان سنگاپور

مقامی وقت آسٹریلیا
سڈنی
برطانیہ
لندن
سعودی عرب
مکہ مکرمہ

Blog Archive