Quran Hakeem Urdu Text. قرآن پاک القرآن الحكيم قرآن مجيد

Bookmark and Share

Wednesday, January 14, 2009

86 Surah At-Taariq الطارق

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) آسمان کی قسم ہے اور رات کو آنے والے کی
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

وَٱلسَّمَآءِ وَٱلطَّارِقِ ﴿١﴾
(2) اور آپ کو کیا معلوم رات کو آنے والا کیا ہے
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلطَّارِقُ ﴿٢﴾
(3) وہ چمکتا ہوا ستارہ ہے
ٱلنَّجْمُ ٱلثَّاقِبُ ﴿٣﴾
(4) ایسی کوئی بھی جان نہیں کہ جس پر ایک محافظ مقرر نہ ہو
إِن كُلُّ نَفْسٍۢ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌۭ ﴿٤﴾
(5) پس انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے
فَلْيَنظُرِ ٱلْإِنسَٰنُ مِمَّ خُلِقَ ﴿٥﴾
(6) ایک اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے
خُلِقَ مِن مَّآءٍۢ دَافِقٍۢ ﴿٦﴾
(7) جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے
يَخْرُجُ مِنۢ بَيْنِ ٱلصُّلْبِ وَٱلتَّرَآئِبِ ﴿٧﴾
(8) بے شک وہ اس کے لوٹانے پر قادر ہے
إِنَّهُۥ عَلَىٰ رَجْعِهِۦ لَقَادِرٌۭ ﴿٨﴾
(9) جس دن بھید ظاہر کیے جائیں گے
يَوْمَ تُبْلَى ٱلسَّرَآئِرُ ﴿٩﴾
(10) تو اس کے لیے نہ کوئی طاقت ہو گی اور نہ کوئی مددگار
فَمَا لَهُۥ مِن قُوَّةٍۢ وَلَا نَاصِرٍۢ ﴿۰١﴾
(11) آسمان اور بارش والے کی قسم ہے
وَٱلسَّمَآءِ ذَاتِ ٱلرَّجْعِ ﴿١١﴾
(12) اور زمین کی جو پھٹ جاتی ہے
وَٱلْأَرْضِ ذَاتِ ٱلصَّدْعِ ﴿٢١﴾
(13) بے شک قرآن قطعی بات ہے
إِنَّهُۥ لَقَوْلٌۭ فَصْلٌۭ ﴿٣١﴾
(14) اوروہ ہنسی کی بات نہیں ہے
وَمَا هُوَ بِٱلْهَزْلِ ﴿٤١﴾
(15) بے شک وہ ایک تدبیر کر رہے ہیں
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًۭا ﴿٥١﴾
(16) اور میں بھی ایک تدبیر کر رہا ہوں
وَأَكِيدُ كَيْدًۭا ﴿٦١﴾
(17) پس کافرو ں کو تھوڑے دنوں کی مہلت دے دو
فَمَهِّلِ ٱلْكَٰفِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًۢا ﴿٧١﴾

گھڑیاں - عالمی اوقات

نيويارك آسٹن پاکستان سنگاپور

مقامی وقت آسٹریلیا
سڈنی
برطانیہ
لندن
سعودی عرب
مکہ مکرمہ

Blog Archive