Quran Hakeem Urdu Text. قرآن پاک القرآن الحكيم قرآن مجيد

Bookmark and Share

Monday, January 12, 2009

26 Surah Ash-Shuaara الشعراء

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) طسمۤ
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

طسٓمٓ ﴿١﴾
(2) یہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں
تِلْكَ ءَايَٰتُ ٱلْكِتَٰبِ ٱلْمُبِينِ ﴿٢﴾
(3) شاید تو اپنی جان ہلاک کرنے والا ہے اس لیے کہ وہ ایمان نہیں لاتے
لَعَلَّكَ بَٰخِعٌۭ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا۟ مُؤْمِنِينَ ﴿٣﴾
(4) اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے ایسی نشانی نازل کریں کہ اس کے آگے ان کی گردنیں جھک جائیں
إِن نَّشَأْ نُنَزِّلْ عَلَيْهِم مِّنَ ٱلسَّمَآءِ ءَايَةًۭ فَظَلَّتْ أَعْنَٰقُهُمْ لَهَا خَٰضِعِينَ﴿٤﴾
(5) اور ان کے پاس رحمنٰ کی طرف سے کوئی نئی بات نصیحت کی ایسی نہیں آئی کہ وہ اس سے منہ نہ موڑ لیتے ہوں
وَمَا يَأْتِيهِم مِّن ذِكْرٍۢ مِّنَ ٱلرَّحْمَٰنِ مُحْدَثٍ إِلَّا كَانُوا۟ عَنْهُ مُعْرِضِينَ ﴿٥﴾
(6) سو یہ جھٹلاتو چکے اب ان کے پاس اس چیز کی حقیقت آئے گی جس پر ٹھٹھا کیا کرتے تھے
فَقَدْ كَذَّبُوا۟ فَسَيَأْتِيهِمْ أَنۢبَٰٓؤُا۟ مَا كَانُوا۟ بِهِۦ يَسْتَهْزِءُونَ ﴿٦﴾
(7) کیا وہ زمین کو نہیں دیکھتے ہم نے اس میں ہر ایک قسم کی کتنی عمدہ چیزیں اُگائی ہیں
أَوَلَمْ يَرَوْا۟ إِلَى ٱلْأَرْضِ كَمْ أَنۢبَتْنَا فِيهَا مِن كُلِّ زَوْجٍۢ كَرِيمٍ ﴿٧﴾
(8) البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿٨﴾
(9) اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿٩﴾
(10) اور جب تیرے رب نے موسیٰ کو پکارا کہ اس ظالم قوم کے پاس جا
وَإِذْ نَادَىٰ رَبُّكَ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱئْتِ ٱلْقَوْمَ ٱلظَّٰلِمِينَ ﴿۰١﴾
(11) فرعون کی قوم کے پاس کیا وہ ڈرتے نہیں
قَوْمَ فِرْعَوْنَ ۚ أَلَا يَتَّقُونَ ﴿١١﴾
(12) عرض کی اے میرے رب میں ڈرتا ہوں کہ مجھے جھٹلا دیں
قَالَ رَبِّ إِنِّىٓ أَخَافُ أَن يُكَذِّبُونِ ﴿٢١﴾
(13) اور میرا سینہ تنگ ہوجائے اور میری زبان نہ چلے پس ہارون کو پیغام دے
وَيَضِيقُ صَدْرِى وَلَا يَنطَلِقُ لِسَانِى فَأَرْسِلْ إِلَىٰ هَٰرُونَ ﴿٣١﴾
(14) اور میرے ذمہ ان کا ایک گناہ بھی ہے سو میں ڈرتا ہوں کہ مجھے مار نہ ڈالیں
وَلَهُمْ عَلَىَّ ذَنۢبٌۭ فَأَخَافُ أَن يَقْتُلُونِ ﴿٤١﴾
(15) فرمایا ہر گز نہیں تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم تمہارے ساتھ سننے والے ہیں
قَالَ كَلَّا ۖ فَٱذْهَبَا بِـَٔايَٰتِنَآ ۖ إِنَّا مَعَكُم مُّسْتَمِعُونَ ﴿٥١﴾
(16) سو فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم پروردگار عالم کا پیغام لے کر آئے ہیں
فَأْتِيَا فِرْعَوْنَ فَقُولَآ إِنَّا رَسُولُ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٦١﴾
(17) یہ کہ ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیج دے
أَنْ أَرْسِلْ مَعَنَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ﴿٧١﴾
(18) کہا کیا ہم نےتمہیں بچپن میں پرورش نہیں کیا اورتو نے ہم میں اپنی عمر کے کئی سال گزارے
قَالَ أَلَمْ نُرَبِّكَ فِينَا وَلِيدًۭا وَلَبِثْتَ فِينَا مِنْ عُمُرِكَ سِنِينَ ﴿٨١﴾
(19) اور تو اپنا وہ کرتوت کر گیا جوکر گیا اور تو ناشکروں میں سے ہے
وَفَعَلْتَ فَعْلَتَكَ ٱلَّتِى فَعَلْتَ وَأَنتَ مِنَ ٱلْكَٰفِرِينَ ﴿٩١﴾
(20) کہا جب میں نے وہ کام کیا تھاتو میں بےخبر تھا
قَالَ فَعَلْتُهَآ إِذًۭا وَأَنَا۠ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ ﴿۰٢﴾
(21) پھر میں تم سے تمہارے ڈر کے مارے بھاگ گیا تب مجھے میرے رب نے دانائی عطا کی اور مجھے رسول بنایا
فَفَرَرْتُ مِنكُمْ لَمَّا خِفْتُكُمْ فَوَهَبَ لِى رَبِّى حُكْمًۭا وَجَعَلَنِى مِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ﴿١٢﴾
(22) اور یہ احسان جو تو مجھ پر رکھتا ہے اسی لیے تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے
وَتِلْكَ نِعْمَةٌۭ تَمُنُّهَا عَلَىَّ أَنْ عَبَّدتَّ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ﴿٢٢﴾
(23) فرعون نے کہا رب العالمین کیا چیز ہے
قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٣٢﴾
(24) فرمایا آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا پروردگار ہے اگر تمہیں یقین آئے
قَالَ رَبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ ﴿٤٢﴾
(25) اپنے گرد والوں سے کہا کیا تم سنتے نہیں ہو
قَالَ لِمَنْ حَوْلَهُۥٓ أَلَا تَسْتَمِعُونَ ﴿٥٢﴾
(26) فرمایا تمہارا ور تمہارے پہلے باپ دادا کا رب ہے
قَالَ رَبُّكُمْ وَرَبُّ ءَابَآئِكُمُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿٦٢﴾
(27) کہا بے شک تمہارا رسول جو تمہارے پاس بھیجا گیا ہے ضرور دیوانہ ہے
قَالَ إِنَّ رَسُولَكُمُ ٱلَّذِىٓ أُرْسِلَ إِلَيْكُمْ لَمَجْنُونٌۭ ﴿٧٢﴾
(28) فرمایا مشر ق مغرب اور جو ان کے درمیان ہے سب کا پروردگار ہے اگر تم عقل رکھتے ہو
قَالَ رَبُّ ٱلْمَشْرِقِ وَٱلْمَغْرِبِ وَمَا بَيْنَهُمَآ ۖ إِن كُنتُمْ تَعْقِلُونَ ﴿٨٢﴾
(29) کہا اگر تو نے میرے سوا اور کوئی معبود بنایا تو تمہیں قید میں ڈال دوں گا
قَالَ لَئِنِ ٱتَّخَذْتَ إِلَٰهًا غَيْرِى لَأَجْعَلَنَّكَ مِنَ ٱلْمَسْجُونِينَ ﴿٩٢﴾
(30) فرمایا اگرچہ میں تیرے پاس ایک روشن چیز لے آؤں
قَالَ أَوَلَوْ جِئْتُكَ بِشَىْءٍۢ مُّبِينٍۢ ﴿۰٣﴾
(31) کہا اگر تو سچا ہے تو وہ چیز لا
قَالَ فَأْتِ بِهِۦٓ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ ﴿١٣﴾
(32) پھر اس نےاپناعصا ڈال دیا سو اسی وقت وہ صریح اژدھا ہو گیا
فَأَلْقَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ ثُعْبَانٌۭ مُّبِينٌۭ ﴿٢٣﴾
(33) اوراپنا ہاتھ نکالا سو اسی وقت وہ دیکھنے والوں کو چمکتا ہوا دکھائی دیا
وَنَزَعَ يَدَهُۥ فَإِذَا هِىَ بَيْضَآءُ لِلنَّٰظِرِينَ ﴿٣٣﴾
(34) اپنے گرد کے سرداروں سے کہا کہ بے شک یہ بڑا ماہر جادوگر ہے
قَالَ لِلْمَلَإِ حَوْلَهُۥٓ إِنَّ هَٰذَا لَسَٰحِرٌ عَلِيمٌۭ ﴿٤٣﴾
(35) چاہتا ہے کہ تمہیں تمہارے دیس سے اپنے جادو کے زور سےنکال دےپھر تم کیا رائے دیتے ہو
يُرِيدُ أَن يُخْرِجَكُم مِّنْ أَرْضِكُم بِسِحْرِهِۦ فَمَاذَا تَأْمُرُونَ ﴿٥٣﴾
(36) کہا اسےاور اس کے بھائی کو مہلت دو اور شہروں میں چپڑاسیوں کو بھیج دیجیئے
قَالُوٓا۟ أَرْجِهْ وَأَخَاهُ وَٱبْعَثْ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ ﴿٦٣﴾
(37) کہ تیرے پاس بڑے ماہر جادوگروں کو لے آئیں
يَأْتُوكَ بِكُلِّ سَحَّارٍ عَلِيمٍۢ ﴿٧٣﴾
(38) پھر سب جادوگر ایک مقرر دن پر جمع کیے گئے
فَجُمِعَ ٱلسَّحَرَةُ لِمِيقَٰتِ يَوْمٍۢ مَّعْلُومٍۢ ﴿٨٣﴾
(39) اور لوگوں سے کہا گیا کیا تم بھی اکھٹے ہوتے ہو
وَقِيلَ لِلنَّاسِ هَلْ أَنتُم مُّجْتَمِعُونَ ﴿٩٣﴾
(40) تاکہ اگر جادوگر غالب آجائیں تو ہم انہی کی راہ پر رہیں
لَعَلَّنَا نَتَّبِعُ ٱلسَّحَرَةَ إِن كَانُوا۟ هُمُ ٱلْغَٰلِبِينَ ﴿۰٤﴾
(41) پھر جب جادوگر آئے تو فرعون سے کہا اگر ہم غالب آگئے تو کیا ہمیں کوئی بڑا انعام ملے گا
فَلَمَّا جَآءَ ٱلسَّحَرَةُ قَالُوا۟ لِفِرْعَوْنَ أَئِنَّ لَنَا لَأَجْرًا إِن كُنَّا نَحْنُ ٱلْغَٰلِبِينَ﴿١٤﴾
(42) کہا ہاں اور بیشک تم اس وقت مقربوں میں داخل ہو جاؤ گے
قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ إِذًۭا لَّمِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ ﴿٢٤﴾
(43) موسیٰ نے ان سے کہا ڈالو جو تم ڈالتے ہو
قَالَ لَهُم مُّوسَىٰٓ أَلْقُوا۟ مَآ أَنتُم مُّلْقُونَ ﴿٣٤﴾
(44) پھر انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈال دیں اور کہا فرعون کے اقبال سے ہماری فتح ہے
فَأَلْقَوْا۟ حِبَالَهُمْ وَعِصِيَّهُمْ وَقَالُوا۟ بِعِزَّةِ فِرْعَوْنَ إِنَّا لَنَحْنُ ٱلْغَٰلِبُونَ ﴿٤٤﴾
(45) پھر موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا پھر وہ فوراً ہی نگلنے لگا جو انہوں نے جھوٹ بنایا تھا
فَأَلْقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِىَ تَلْقَفُ مَا يَأْفِكُونَ ﴿٥٤﴾
(46) پھر جادوگر سجدے میں گر پڑے
فَأُلْقِىَ ٱلسَّحَرَةُ سَٰجِدِينَ ﴿٦٤﴾
(47) کہا ہم رب العالمین پر ایمان لائے
قَالُوٓا۟ ءَامَنَّا بِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٧٤﴾
(48) جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے
رَبِّ مُوسَىٰ وَهَٰرُونَ ﴿٨٤﴾
(49) کہا کیا تم میری اجازت سے پہلے ہی ایمان لے آئے بے شک وہ تمہارا استاد ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے سو تمہیں ابھی معلوم ہو جائے گا البتہ میں تمہارا ایک طرف کا ہاتھ اور دوسری طرف کا پاؤں کاٹ دوں گا اور تم سب کو سولی پر چڑھا دوں گا
قَالَ ءَامَنتُمْ لَهُۥ قَبْلَ أَنْ ءَاذَنَ لَكُمْ ۖ إِنَّهُۥ لَكَبِيرُكُمُ ٱلَّذِى عَلَّمَكُمُ ٱلسِّحْرَ فَلَسَوْفَ تَعْلَمُونَ ۚ لَأُقَطِّعَنَّ أَيْدِيَكُمْ وَأَرْجُلَكُم مِّنْ خِلَٰفٍۢ وَلَأُصَلِّبَنَّكُمْ أَجْمَعِينَ﴿٩٤﴾
(50) کہا کچھ حرج نہیں بے شک ہم اپنے رب کے پاس پہنچنے والا ہوں گے
قَالُوا۟ لَا ضَيْرَ ۖ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ ﴿۰٥﴾
(51) ہمیں امید ہے کہ ہمارا رب ہمارے گناہوں کو معاف کر دے گا اس لیے کہ ہم سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں
إِنَّا نَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لَنَا رَبُّنَا خَطَٰيَٰنَآ أَن كُنَّآ أَوَّلَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿١٥﴾
(52) اور ہم نے موسی ٰکو حکم بھیجا کہ میرے بندوں کو رات کو لے نکل البتہ تمہارا پیچھا کیا جائے گا
۞ وَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنْ أَسْرِ بِعِبَادِىٓ إِنَّكُم مُّتَّبَعُونَ ﴿٢٥﴾
(53) پھر فرعون نے شہروں میں چپڑاسی بھیجے
فَأَرْسَلَ فِرْعَوْنُ فِى ٱلْمَدَآئِنِ حَٰشِرِينَ ﴿٣٥﴾
(54) کہ یہ ایک تھوڑی سی جماعت ہے
إِنَّ هَٰٓؤُلَآءِ لَشِرْذِمَةٌۭ قَلِيلُونَ ﴿٤٥﴾
(55) اور انہوں نے ہمیں بہت غصہ دلایا ہے
وَإِنَّهُمْ لَنَا لَغَآئِظُونَ ﴿٥٥﴾
(56) اور بے شک ہم سب ہتھیار بند ہیں
وَإِنَّا لَجَمِيعٌ حَٰذِرُونَ ﴿٦٥﴾
(57) پھر ہم نے انہیں باغوں اور چشموں سے نکال باہر کیا
فَأَخْرَجْنَٰهُم مِّن جَنَّٰتٍۢ وَعُيُونٍۢ ﴿٧٥﴾
(58) اور خزانوں اور عمدہ مکانو ں سے
وَكُنُوزٍۢ وَمَقَامٍۢ كَرِيمٍۢ ﴿٨٥﴾
(59) اسی طرح ہوا اور ہم نے ان چیزوں کا بنی اسرائیل کو وارث بنایا
كَذَٰلِكَ وَأَوْرَثْنَٰهَا بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ﴿٩٥﴾
(60) پھر سورج نکلنے کے وقت ان کے پیچھے پڑے
فَأَتْبَعُوهُم مُّشْرِقِينَ ﴿۰٦﴾
(61) پھر جب دونوں جماعتوں نےایک دوسرے کو دیکھا تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا ہم تو پکڑے گئے
فَلَمَّا تَرَٰٓءَا ٱلْجَمْعَانِ قَالَ أَصْحَٰبُ مُوسَىٰٓ إِنَّا لَمُدْرَكُونَ ﴿١٦﴾
(62) کہا ہرگز نہیں میرا رب میرے ساتھ ہے وہ مجھے راہ بتائے گا
قَالَ كَلَّآ ۖ إِنَّ مَعِىَ رَبِّى سَيَهْدِينِ ﴿٢٦﴾
(63) پھر ہم نےموسیٰ کو حکم بھیجا کہ اپنی لاٹھی کو دریا پر مار پھر پھٹ گیا پھر ہر ٹکڑا بڑے ٹیلے کی طرح ہو گیا
فَأَوْحَيْنَآ إِلَىٰ مُوسَىٰٓ أَنِ ٱضْرِب بِّعَصَاكَ ٱلْبَحْرَ ۖ فَٱنفَلَقَ فَكَانَ كُلُّ فِرْقٍۢ كَٱلطَّوْدِ ٱلْعَظِيمِ ﴿٣٦﴾
(64) اور ہم نے اس جگہ دوسروں کو پہنچا دیا
وَأَزْلَفْنَا ثَمَّ ٱلْءَاخَرِينَ ﴿٤٦﴾
(65) اورہم نے موسیٰ کی اور جو اس کے ساتھ تھے سب کو نجات دی
وَأَنجَيْنَا مُوسَىٰ وَمَن مَّعَهُۥٓ أَجْمَعِينَ ﴿٥٦﴾
(66) پھر ہم نے دوسروں کو غرق کر دیا
ثُمَّ أَغْرَقْنَا ٱلْءَاخَرِينَ ﴿٦٦﴾
(67) البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿٧٦﴾
(68) اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿٨٦﴾
(69) اور انہیں ابراھیم کی خبر سنا دے
وَٱتْلُ عَلَيْهِمْ نَبَأَ إِبْرَٰهِيمَ ﴿٩٦﴾
(70) جب اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تم کس کو پوجتے ہو
إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِۦ مَا تَعْبُدُونَ ﴿۰٧﴾
(71) کہنے لگے ہم بتوں کو پوجتے ہیں پھر انہی کے گرد رہا کرتے ہیں
قَالُوا۟ نَعْبُدُ أَصْنَامًۭا فَنَظَلُّ لَهَا عَٰكِفِينَ ﴿١٧﴾
(72) کہا کیا وہ تمہاری بات سنتے ہیں جب تم پکارتے ہو
قَالَ هَلْ يَسْمَعُونَكُمْ إِذْ تَدْعُونَ ﴿٢٧﴾
(73) یا تمہیں کچھ نفع یا نقصان پہنچا سکتے ہیں
أَوْ يَنفَعُونَكُمْ أَوْ يَضُرُّونَ ﴿٣٧﴾
(74) کہنے لگے بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا کرتے پایا ہے
قَالُوا۟ بَلْ وَجَدْنَآ ءَابَآءَنَا كَذَٰلِكَ يَفْعَلُونَ ﴿٤٧﴾
(75) کہا کیا تمہیں خبر ہے جنہیں تم پوجتے ہو
قَالَ أَفَرَءَيْتُم مَّا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ ﴿٥٧﴾
(76) تم او رتمہارے پہلے باپ دادا جنہیں پوجتے تھے
أَنتُمْ وَءَابَآؤُكُمُ ٱلْأَقْدَمُونَ ﴿٦٧﴾
(77) سو وہ سوائے رب العالمین کے میرے دشمن ہیں
فَإِنَّهُمْ عَدُوٌّۭ لِّىٓ إِلَّا رَبَّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٧٧﴾
(78) جس نے مجھے پیدا کیا پھر وہی مجھے راہ دکھاتا ہے
ٱلَّذِى خَلَقَنِى فَهُوَ يَهْدِينِ ﴿٨٧﴾
(79) اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے
وَٱلَّذِى هُوَ يُطْعِمُنِى وَيَسْقِينِ ﴿٩٧﴾
(80) اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے
وَإِذَا مَرِضْتُ فَهُوَ يَشْفِينِ ﴿۰٨﴾
(81) اور وہ جو مجھے مارے گا پھر زندہ کرے گا
وَٱلَّذِى يُمِيتُنِى ثُمَّ يُحْيِينِ ﴿١٨﴾
(82) اور وہ جو مجھے امید ہے کہ میرے گناہ قیامت کے دن مجھے بخش دے گا
وَٱلَّذِىٓ أَطْمَعُ أَن يَغْفِرَ لِى خَطِيٓـَٔتِى يَوْمَ ٱلدِّينِ ﴿٢٨﴾
(83) اے میرے رب مجھے کمال علم عطا فرما اور مجھے نیکیوں کے ساتھ شامل کر
رَبِّ هَبْ لِى حُكْمًۭا وَأَلْحِقْنِى بِٱلصَّٰلِحِينَ ﴿٣٨﴾
(84) اور آئندہ آنے والی نسلوں میں میرا ذکر خیر باقی رکھ
وَٱجْعَل لِّى لِسَانَ صِدْقٍۢ فِى ٱلْءَاخِرِينَ ﴿٤٨﴾
(85) اور مجھے نعمت کے باغ کے وارثوں میں کر دے
وَٱجْعَلْنِى مِن وَرَثَةِ جَنَّةِ ٱلنَّعِيمِ ﴿٥٨﴾
(86) اور میرے باپ کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے تھا
وَٱغْفِرْ لِأَبِىٓ إِنَّهُۥ كَانَ مِنَ ٱلضَّآلِّينَ ﴿٦٨﴾
(87) اور مجھے ذلیل نہ کر جس دن لوگ اٹھائے جائیں گے
وَلَا تُخْزِنِى يَوْمَ يُبْعَثُونَ ﴿٧٨﴾
(88) جس دن مال اور اولاد نفع نہیں دے گی
يَوْمَ لَا يَنفَعُ مَالٌۭ وَلَا بَنُونَ ﴿٨٨﴾
(89) مگر جو الله کے پاس پاک دل لے کر آیا
إِلَّا مَنْ أَتَى ٱللَّهَ بِقَلْبٍۢ سَلِيمٍۢ ﴿٩٨﴾
(90) اور پرہیز گاروں کے لیے جنت قریب لائی جائے گی
وَأُزْلِفَتِ ٱلْجَنَّةُ لِلْمُتَّقِينَ ﴿۰٩﴾
(91) اور دوزخ سرکشوں کے لیے ظاہر کی جائے گی
وَبُرِّزَتِ ٱلْجَحِيمُ لِلْغَاوِينَ ﴿١٩﴾
(92) اور انہیں کہا جائے گا کہاں ہیں جنہیں تم پوجتے تھے
وَقِيلَ لَهُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ تَعْبُدُونَ ﴿٢٩﴾
(93) الله کے سوا کیا وہ تمہاری مدد کر سکتے ہیں یا بدلہ لے سکتے ہیں
مِن دُونِ ٱللَّهِ هَلْ يَنصُرُونَكُمْ أَوْ يَنتَصِرُونَ ﴿٣٩﴾
(94) پھر وہ اور سب گمراہ اس میں اوندھے ڈال دیے جائیں گے
فَكُبْكِبُوا۟ فِيهَا هُمْ وَٱلْغَاوُۥنَ ﴿٤٩﴾
(95) اور شیطان کے سارے لشکروں کو بھی
وَجُنُودُ إِبْلِيسَ أَجْمَعُونَ ﴿٥٩﴾
(96) اوروہ وہاں آپس میں جھگڑتے ہوئے کہیں گے
قَالُوا۟ وَهُمْ فِيهَا يَخْتَصِمُونَ ﴿٦٩﴾
(97) الله کی قسم بیشک ہم صریح گمراہی میں تھے
تَٱللَّهِ إِن كُنَّا لَفِى ضَلَٰلٍۢ مُّبِينٍ ﴿٧٩﴾
(98) جب ہم تمہیں رب العالمین کے برابر کیا کرتے تھے
إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٨٩﴾
(99) اور ہمیں ان بدکاروں کے سوا کسی نے گمراہ نہیں کیا
وَمَآ أَضَلَّنَآ إِلَّا ٱلْمُجْرِمُونَ ﴿٩٩﴾
(100) پھر کوئی ہماری سفارش کرنے والا نہیں
فَمَا لَنَا مِن شَٰفِعِينَ ﴿۰۰١﴾
(101) اور نہ کوئی مخلص دوست ہے
وَلَا صَدِيقٍ حَمِيمٍۢ ﴿١۰١﴾
(102) پھر اگر ہمیں دوبارہ جانا ملے تو ہم ایمان والوں میں شامل ہوں
فَلَوْ أَنَّ لَنَا كَرَّةًۭ فَنَكُونَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿٢۰١﴾
(103) البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿٣۰١﴾
(104) اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿٤۰١﴾
(105) نوح کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا
كَذَّبَتْ قَوْمُ نُوحٍ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿٥۰١﴾
(106) جب ان کے بھائی نوح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ نُوحٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿٦۰١﴾
(107) میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں
إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ ﴿٧۰١﴾
(108) پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿٨۰١﴾
(109) اور میں تم سے اس پر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے
وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٩۰١﴾
(110) سو الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿۰١١﴾
(111) انہوں نے کہا کیا ہم تجھ پر ایمان لائیں حالانکہ تیرے تابع توکمینے لوگ ہوئے ہیں
۞ قَالُوٓا۟ أَنُؤْمِنُ لَكَ وَٱتَّبَعَكَ ٱلْأَرْذَلُونَ ﴿١١١﴾
(112) کہا اور مجھے کیا خبر کہ وہ کیا کرتے تھے
قَالَ وَمَا عِلْمِى بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿٢١١﴾
(113) ان کا حساب تو میرے رب ہی کے ذمہ ہے کاش کہ تم سمجھتے
إِنْ حِسَابُهُمْ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّى ۖ لَوْ تَشْعُرُونَ ﴿٣١١﴾
(114) اور میں ایمان والوں کو دور کرنے والا نہیں ہوں
وَمَآ أَنَا۠ بِطَارِدِ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿٤١١﴾
(115) میں تو بس کھول کر ڈرانے والا ہوں
إِنْ أَنَا۠ إِلَّا نَذِيرٌۭ مُّبِينٌۭ ﴿٥١١﴾
(116) کہنے لگے اے نوح اگر تو باز نہ آیا تو ضرور سنگسار کیا جائے گا
قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَٰنُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمَرْجُومِينَ ﴿٦١١﴾
(117) کہا اے میرے رب میری قوم نے مجھے جھٹلایا ہے
قَالَ رَبِّ إِنَّ قَوْمِى كَذَّبُونِ ﴿٧١١﴾
(118) پس تو میرے اور ان کے درمیان فیصلہ ہی کر دے اور مجھے اور جو میرے ساتھ ایمان والے ہیں نجات دے
فَٱفْتَحْ بَيْنِى وَبَيْنَهُمْ فَتْحًۭا وَنَجِّنِى وَمَن مَّعِىَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿٨١١﴾
(119) پھر ہم نے اسے اورجو اس کے ساتھ بھری کشتی میں تھے بچا لیا
فَأَنجَيْنَٰهُ وَمَن مَّعَهُۥ فِى ٱلْفُلْكِ ٱلْمَشْحُونِ ﴿٩١١﴾
(120) پھر ہم نے اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق کر دیا
ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ ٱلْبَاقِينَ ﴿۰٢١﴾
(121) البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿١٢١﴾
(122) اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿٢٢١﴾
(123) قوم عاد نے پیغمبروں کو جھٹلایا
كَذَّبَتْ عَادٌ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿٣٢١﴾
(124) جب ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کہ تم کیوں نہیں ڈرتے
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ هُودٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿٤٢١﴾
(125) البتہ میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں
إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ ﴿٥٢١﴾
(126) پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿٦٢١﴾
(127) اور میں تم سے ا سپر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے
وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٧٢١﴾
(128) کیا تم ہر اونچی زمین پر کھیلنے کے لیے ایک نشان بناتے ہو
أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ ءَايَةًۭ تَعْبَثُونَ ﴿٨٢١﴾
(129) اوربڑے بڑے محل بناتے ہو شاید کہ تم ہمیشہ رہو گے
وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ ﴿٩٢١﴾
(130) اورجب ہاتھ ڈالتے ہو تو بڑی سختی سےپکڑتے ہو
وَإِذَا بَطَشْتُم بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ ﴿۰٣١﴾
(131) پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿١٣١﴾
(132) اور اس سے ڈرو جس نے تمہاری ان چیزوں سے مدد کی ہے جنہیں تم بھی جانتے ہو
وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِىٓ أَمَدَّكُم بِمَا تَعْلَمُونَ ﴿٢٣١﴾
(133) چارپایوں اور اولاد سے
أَمَدَّكُم بِأَنْعَٰمٍۢ وَبَنِينَ ﴿٣٣١﴾
(134) اور باغوں اور چشموں سے تمہیں مدد دی
وَجَنَّٰتٍۢ وَعُيُونٍ ﴿٤٣١﴾
(135) میں تم پر ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں
إِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍۢ ﴿٥٣١﴾
(136) کہنے لگے تو نصیحت کر یا نہ کر ہمارے لیے سب برابر ہے
قَالُوا۟ سَوَآءٌ عَلَيْنَآ أَوَعَظْتَ أَمْ لَمْ تَكُن مِّنَ ٱلْوَٰعِظِينَ ﴿٦٣١﴾
(137) یہ تو بس پہلے لوگوں کی ایک عادت ہے
إِنْ هَٰذَآ إِلَّا خُلُقُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿٧٣١﴾
(138) اور ہمیں عذاب نہیں ہوگا
وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ ﴿٨٣١﴾
(139) پھر انہو ں نے پیغمبر کو جھٹلایا تب ہم نے انہیں ہلاک کر دیا البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں
فَكَذَّبُوهُ فَأَهْلَكْنَٰهُمْ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ﴿٩٣١﴾
(140) اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿۰٤١﴾
(141) قوم ثمود نے پیغمبروں کو جھٹلایا
كَذَّبَتْ ثَمُودُ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿١٤١﴾
(142) جب ان سے ان کے بھائی صالح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ صَٰلِحٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿٢٤١﴾
(143) میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں
إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ ﴿٣٤١﴾
(144) پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿٤٤١﴾
(145) اور میں تم سے اسپر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے
وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٥٤١﴾
(146) کیا تمہیں ان چیزو ں میں یہاں بے فکری سے رہنے دیا جائے گا
أَتُتْرَكُونَ فِى مَا هَٰهُنَآ ءَامِنِينَ ﴿٦٤١﴾
(147) یعنی باغوں اور چشموں میں
فِى جَنَّٰتٍۢ وَعُيُونٍۢ ﴿٧٤١﴾
(148) اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کا خوشہ ملائم ہے
وَزُرُوعٍۢ وَنَخْلٍۢ طَلْعُهَا هَضِيمٌۭ ﴿٨٤١﴾
(149) او رتم پہاڑوں کوتراش کر تکلف کے گھر بناتے ہو
وَتَنْحِتُونَ مِنَ ٱلْجِبَالِ بُيُوتًۭا فَٰرِهِينَ ﴿٩٤١﴾
(150) پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿۰٥١﴾
(151) اوران حد سے نکلنے والوں کا کہا مت مانو
وَلَا تُطِيعُوٓا۟ أَمْرَ ٱلْمُسْرِفِينَ ﴿١٥١﴾
(152) جو زمین میں فساد کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے
ٱلَّذِينَ يُفْسِدُونَ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا يُصْلِحُونَ ﴿٢٥١﴾
(153) کہنے لگے تم پر تو کسی نے جادو کیا ہے
قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ ﴿٣٥١﴾
(154) توبھی ہم جیسا ایک آدمی ہے سو کوئی نشانی لے آ اگر تو سچا ہے
مَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌۭ مِّثْلُنَا فَأْتِ بِـَٔايَةٍ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ ﴿٤٥١﴾
(155) کہا یہ اونٹنی ہے اسکے پینے کا ایک دن ہے اور یک دن معین تمہارے پینے کے لیے ہے
قَالَ هَٰذِهِۦ نَاقَةٌۭ لَّهَا شِرْبٌۭ وَلَكُمْ شِرْبُ يَوْمٍۢ مَّعْلُومٍۢ ﴿٥٥١﴾
(156) اور اسے برائی سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ تمہیں بڑے دن کا عذاب آ پکڑے گا
وَلَا تَمَسُّوهَا بِسُوٓءٍۢ فَيَأْخُذَكُمْ عَذَابُ يَوْمٍ عَظِيمٍۢ ﴿٦٥١﴾
(157) سو انہوں نے اس کے پاؤں کاٹ ڈالے پھر پشیمان ہوئے
فَعَقَرُوهَا فَأَصْبَحُوا۟ نَٰدِمِينَ ﴿٧٥١﴾
(158) پھر انہیں عذاب نے آ پکڑا البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
فَأَخَذَهُمُ ٱلْعَذَابُ ۗ إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ﴿٨٥١﴾
(159) اوربے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿٩٥١﴾
(160) لوط کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوطٍ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿۰٦١﴾
(161) جب انہیں ان کے بھائی لوط نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
إِذْ قَالَ لَهُمْ أَخُوهُمْ لُوطٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿١٦١﴾
(162) میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں
إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ ﴿٢٦١﴾
(163) پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿٣٦١﴾
(164) اورمیں تم سے اس پر کوئی مزودری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس اللهرب العالمین کے ذمہ ہے
وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٤٦١﴾
(165) کیا تم دنیا کے لوگوں میں لڑکوں پر گرے پڑتے ہو
أَتَأْتُونَ ٱلذُّكْرَانَ مِنَ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٥٦١﴾
(166) اور تمہارے رب نےجو تمہارے لیے بیویاں پیدا کر دی ہیں انہیں چھوڑ دیتے ہو بلکہ تم حد سے گزرنے والے لوگ ہو
وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ أَزْوَٰجِكُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ ﴿٦٦١﴾
(167) کہنے لگے اے لوط اگر تو ان باتوں سے باز نہ آیا تو ضرور تو نکال دیا جائے گا
قَالُوا۟ لَئِن لَّمْ تَنتَهِ يَٰلُوطُ لَتَكُونَنَّ مِنَ ٱلْمُخْرَجِينَ ﴿٧٦١﴾
(168) کہا میں تو تمہارے کام سے سخت بیزار ہوں
قَالَ إِنِّى لِعَمَلِكُم مِّنَ ٱلْقَالِينَ ﴿٨٦١﴾
(169) اے میرے رب مجھے اور میرے گھر والوں کو اس کے وبال سے نجات دے جو وہ کرتے ہیں
رَبِّ نَجِّنِى وَأَهْلِى مِمَّا يَعْمَلُونَ ﴿٩٦١﴾
(170) پھر ہم نے اسے اور اس کے سارے کنبے کو بچا لیا
فَنَجَّيْنَٰهُ وَأَهْلَهُۥٓ أَجْمَعِينَ ﴿۰٧١﴾
(171) مگر ایک بڑھیا جو پیچھے رہ گئی تھی
إِلَّا عَجُوزًۭا فِى ٱلْغَٰبِرِينَ ﴿١٧١﴾
(172) پھر ہم نے اور سب کو ہلاک کر دیا
ثُمَّ دَمَّرْنَا ٱلْءَاخَرِينَ ﴿٢٧١﴾
(173) اور ہم نے ان پر مینہ برسایا پھر ڈرائے ہوؤں پر بُرا مینہ برسا
وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًۭا ۖ فَسَآءَ مَطَرُ ٱلْمُنذَرِينَ ﴿٣٧١﴾
(174) البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿٤٧١﴾
(175) اوربیشک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿٥٧١﴾
(176) بن والوں نے بھی پیعمبروں کو جھٹلایا
كَذَّبَ أَصْحَٰبُ لْـَٔيْكَةِ ٱلْمُرْسَلِينَ ﴿٦٧١﴾
(177) جب ان سے شعیب نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
إِذْ قَالَ لَهُمْ شُعَيْبٌ أَلَا تَتَّقُونَ ﴿٧٧١﴾
(178) میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں
إِنِّى لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌۭ ﴿٨٧١﴾
(179) پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو
فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ ﴿٩٧١﴾
(180) اور میں تم سے اس پر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے
وَمَآ أَسْـَٔلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِىَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿۰٨١﴾
(181) پیمانہ پورا دو اور نقصان دینے والے نہ بنو
۞ أَوْفُوا۟ ٱلْكَيْلَ وَلَا تَكُونُوا۟ مِنَ ٱلْمُخْسِرِينَ ﴿١٨١﴾
(182) اور صحیح ترازو سے تولا کرو
وَزِنُوا۟ بِٱلْقِسْطَاسِ ٱلْمُسْتَقِيمِ ﴿٢٨١﴾
(183) اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم کر کے نہ دو اور ملک میں فساد مچاتے نہ پھرو
وَلَا تَبْخَسُوا۟ ٱلنَّاسَ أَشْيَآءَهُمْ وَلَا تَعْثَوْا۟ فِى ٱلْأَرْضِ مُفْسِدِينَ﴿٣٨١﴾
(184) اور اس سے ڈرو جس نے تمہیں اور پہلی خلقت کو بنایا
وَٱتَّقُوا۟ ٱلَّذِى خَلَقَكُمْ وَٱلْجِبِلَّةَ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿٤٨١﴾
(185) کہنے لگے کہ تم پر تو کسی نے جادو کر دیا
قَالُوٓا۟ إِنَّمَآ أَنتَ مِنَ ٱلْمُسَحَّرِينَ ﴿٥٨١﴾
(186) اورتو بھی ہم جیسا ایک آدمی ہے اور ہمارے خیال میں تو تو جھوٹا ہے
وَمَآ أَنتَ إِلَّا بَشَرٌۭ مِّثْلُنَا وَإِن نَّظُنُّكَ لَمِنَ ٱلْكَٰذِبِينَ ﴿٦٨١﴾
(187) سو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے اگر تو سچا ہے
فَأَسْقِطْ عَلَيْنَا كِسَفًۭا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ إِن كُنتَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ ﴿٧٨١﴾
(188) کہا میرا رب خوب جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
قَالَ رَبِّىٓ أَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُونَ ﴿٨٨١﴾
(189) پھر اسے جھٹلایا پھر انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے پکڑ لیا بے شک وہ بڑے دن کا عذاب تھا
فَكَذَّبُوهُ فَأَخَذَهُمْ عَذَابُ يَوْمِ ٱلظُّلَّةِ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ ﴿٩٨١﴾
(190) البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَءَايَةًۭ ۖ وَمَا كَانَ أَكْثَرُهُم مُّؤْمِنِينَ ﴿۰٩١﴾
(191) اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
وَإِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلرَّحِيمُ ﴿١٩١﴾
(192) اور یہ قرآن رب العالمین کا اتارا ہوا ہے
وَإِنَّهُۥ لَتَنزِيلُ رَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ ﴿٢٩١﴾
(193) اسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے
نَزَلَ بِهِ ٱلرُّوحُ ٱلْأَمِينُ ﴿٣٩١﴾
(194) تیرے دل پر تاکہ تو ڈرانے والوں میں سے ہو
عَلَىٰ قَلْبِكَ لِتَكُونَ مِنَ ٱلْمُنذِرِينَ ﴿٤٩١﴾
(195) صاف عربی زبان میں
بِلِسَانٍ عَرَبِىٍّۢ مُّبِينٍۢ ﴿٥٩١﴾
(196) اور البتہ اس کی خبر پہلوں کی کتابوں میں بھی ہے
وَإِنَّهُۥ لَفِى زُبُرِ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿٦٩١﴾
(197) کیا ان کے لیے نشانی کافی نہیں کہ اسے بنی اسرائیل کے علماء بھی جانتے ہیں
أَوَلَمْ يَكُن لَّهُمْ ءَايَةً أَن يَعْلَمَهُۥ عُلَمَٰٓؤُا۟ بَنِىٓ إِسْرَٰٓءِيلَ ﴿٧٩١﴾
(198) اور اگر ہم اسے کسی عجمی پر نازل کرتے
وَلَوْ نَزَّلْنَٰهُ عَلَىٰ بَعْضِ ٱلْأَعْجَمِينَ ﴿٨٩١﴾
(199) پھر وہ اسے ان کے سامنے پڑھتا تو بھی ایمان نہ لاتے
فَقَرَأَهُۥ عَلَيْهِم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ مُؤْمِنِينَ ﴿٩٩١﴾
(200) اسی طرح ہم نے اس انکار کو گناہگاروں کے دل میں ڈال رکھا ہے
كَذَٰلِكَ سَلَكْنَٰهُ فِى قُلُوبِ ٱلْمُجْرِمِينَ ﴿۰۰٢﴾
(201) وہ دردناک عذاب دیکھے بغیر اس پر ایمان نہیں لائیں گے
لَا يُؤْمِنُونَ بِهِۦ حَتَّىٰ يَرَوُا۟ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَلِيمَ ﴿١۰٢﴾
(202) پھر وہ ان پر اچاناک آئے گا اور انہیں خبر بھی نہ ہوگی
فَيَأْتِيَهُم بَغْتَةًۭ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ﴿٢۰٢﴾
(203) پھر کہیں گے کیا ہمیں مہلت مل سکتی ہے
فَيَقُولُوا۟ هَلْ نَحْنُ مُنظَرُونَ ﴿٣۰٢﴾
(204) کیا ہمارے عذاب کو جلد چاہتے ہیں
أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ ﴿٤۰٢﴾
(205) بھلا دیکھ اگر ہم انہیں چند سال فائدہ اٹھانے دیں
أَفَرَءَيْتَ إِن مَّتَّعْنَٰهُمْ سِنِينَ ﴿٥۰٢﴾
(206) پھر ان کے پاس وہ عذاب آئے جس کا وعدہ دیے جاتے ہیں
ثُمَّ جَآءَهُم مَّا كَانُوا۟ يُوعَدُونَ ﴿٦۰٢﴾
(207) تو جو انہوں نے فائدہ اٹھایا ہے کیا ان کے کچھ کام بھی آئے گا
مَآ أَغْنَىٰ عَنْهُم مَّا كَانُوا۟ يُمَتَّعُونَ ﴿٧۰٢﴾
(208) اور ہم نے ایسی کوئی بستی ہلاک نہیں کی جس کے لیے ڈرانے والے نہ آئے ہوں
وَمَآ أَهْلَكْنَا مِن قَرْيَةٍ إِلَّا لَهَا مُنذِرُونَ ﴿٨۰٢﴾
(209) نصیحت دینے کے لیے اور ہم ظالم نہیں تھے
ذِكْرَىٰ وَمَا كُنَّا ظَٰلِمِينَ ﴿٩۰٢﴾
(210) اور قرآن کو شیطان لے کر نہیں نازل ہوئے
وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ ٱلشَّيَٰطِينُ ﴿۰١٢﴾
(211) اور نہ یہ ان کا کام ہے اور نہ وہ اسے کر سکتے ہیں
وَمَا يَنۢبَغِى لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ ﴿١١٢﴾
(212) وہ تو سننے کی جگہ سے بھی دور کر دیے گئے ہیں
إِنَّهُمْ عَنِ ٱلسَّمْعِ لَمَعْزُولُونَ ﴿٢١٢﴾
(213) سو الله کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکار ورنہ تو بھی عذاب میں مبتلا ہو جائے گا
فَلَا تَدْعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ فَتَكُونَ مِنَ ٱلْمُعَذَّبِينَ ﴿٣١٢﴾
(214) اور اپنے قریب کے رشتہ داروں کو ڈرا
وَأَنذِرْ عَشِيرَتَكَ ٱلْأَقْرَبِينَ ﴿٤١٢﴾
(215) اور جو ایمان لانے والے تیرے ساتھ ہیں ان کے لیے اپنا بازو جھکا ئے رکھ
وَٱخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ ٱتَّبَعَكَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿٥١٢﴾
(216) پھر اگر تیری نافرمانی کریں تو کہہ دے میں تمہارے کام سے بیزار ہوں
فَإِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ إِنِّى بَرِىٓءٌۭ مِّمَّا تَعْمَلُونَ ﴿٦١٢﴾
(217) اور زبردست رحم والے پر بھروسہ کر
وَتَوَكَّلْ عَلَى ٱلْعَزِيزِ ٱلرَّحِيمِ ﴿٧١٢﴾
(218) جو تجھے دیکھتا ہے جب تو اٹھتا ہے
ٱلَّذِى يَرَىٰكَ حِينَ تَقُومُ ﴿٨١٢﴾
(219) اور نمازیوں میں تیری نشست و برخاست دیکھتا ہے
وَتَقَلُّبَكَ فِى ٱلسَّٰجِدِينَ ﴿٩١٢﴾
(220) بیشک وہ سننے والا جاننے والا ہے
إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلْعَلِيمُ ﴿۰٢٢﴾
(221) کیا میں تمہیں بتاؤں شیطان کس پر اترتے ہیں
هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَىٰ مَن تَنَزَّلُ ٱلشَّيَٰطِينُ ﴿١٢٢﴾
(222) ہر جھوٹے گناہگار پر اترتے ہیں
تَنَزَّلُ عَلَىٰ كُلِّ أَفَّاكٍ أَثِيمٍۢ ﴿٢٢٢﴾
(223) وہ سنی ہوئی باتیں پہنچاتے ہیں اوراکثر ان میں سے جھوٹے ہوتے ہیں
يُلْقُونَ ٱلسَّمْعَ وَأَكْثَرُهُمْ كَٰذِبُونَ ﴿٣٢٢﴾
(224) اور شاعروں کی پیروی تو گمراہ ہی کرتے ہیں
وَٱلشُّعَرَآءُ يَتَّبِعُهُمُ ٱلْغَاوُۥنَ ﴿٤٢٢﴾
(225) کیا تم نےنہیں دیکھاکہ وہ ہر میدان میں بھٹکتے پھرتے ہیں
أَلَمْ تَرَ أَنَّهُمْ فِى كُلِّ وَادٍۢ يَهِيمُونَ ﴿٥٢٢﴾
(226) اور جو وہ کہتے ہیں کرتے نہیں
وَأَنَّهُمْ يَقُولُونَ مَا لَا يَفْعَلُونَ ﴿٦٢٢﴾
(227) مگروہ جو ایمان لائے اور نیک کام کیے اور الله کوبہت یاد کیا اور مظلوم ہونے کے بعد بدلہ لیا اور ظالموں کو ابھی معلوم ہو جائے گا کہ کس کروٹ پر پڑتے ہیں
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَذَكَرُوا۟ ٱللَّهَ كَثِيرًۭا وَٱنتَصَرُوا۟ مِنۢ بَعْدِ مَا ظُلِمُوا۟ ۗ وَسَيَعْلَمُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ أَىَّ مُنقَلَبٍۢ يَنقَلِبُونَ﴿٧٢٢﴾

گھڑیاں - عالمی اوقات

نيويارك آسٹن پاکستان سنگاپور

مقامی وقت آسٹریلیا
سڈنی
برطانیہ
لندن
سعودی عرب
مکہ مکرمہ

Blog Archive