Quran Hakeem Urdu Text. قرآن پاک القرآن الحكيم قرآن مجيد

Bookmark and Share

Wednesday, January 14, 2009

70 Surah Al-Ma'aarij المعارج


شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



ایک طلب کرنے والے نے عذاب طلب کیا جو نازل ہو کر رہے گا (1)
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

سَأَلَ سَآئِلٌۢ بِعَذَابٍۢ وَاقِعٍۢ ﴿١﴾
(یعنی) کافروں پر (اور) کوئی اس کو ٹال نہ سکے گا (2)
لِّلْكَٰفِرِينَ لَيْسَ لَهُۥ دَافِعٌۭ ﴿٢﴾
(اور وہ) خدائے صاحب درجات کی طرف سے (نازل ہوگا) (3)
مِّنَ ٱللَّهِ ذِى ٱلْمَعَارِجِ ﴿٣﴾
جس کی طرف روح (الامین) اور فرشتے پڑھتے ہیں (اور) اس روز (نازل ہوگا) جس کا اندازہ پچاس ہزار برس کا ہوگا (4)
تَعْرُجُ ٱلْمَلَٰٓئِكَةُ وَٱلرُّوحُ إِلَيْهِ فِى يَوْمٍۢ كَانَ مِقْدَارُهُۥ خَمْسِينَ أَلْفَ سَنَةٍۢ ﴿٤﴾
(تو تم کافروں کی باتوں کو) قوت کے ساتھ برداشت کرتے رہو (5)
فَٱصْبِرْ صَبْرًۭا جَمِيلًا ﴿٥﴾
وہ ان لوگوں کی نگاہ میں دور ہے (6)
إِنَّهُمْ يَرَوْنَهُۥ بَعِيدًۭا ﴿٦﴾
اور ہماری نظر میں نزدیک (7)
وَنَرَىٰهُ قَرِيبًۭا ﴿٧﴾
جس دن آسمان ایسا ہو جائے گا جیسے پگھلا ہوا تانبا (8)
يَوْمَ تَكُونُ ٱلسَّمَآءُ كَٱلْمُهْلِ ﴿٨﴾
اور پہاڑ (ایسے) جیسے (دھنکی ہوئی) رنگین اون (9)
وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ ﴿٩﴾
اور کوئی دوست کسی دوست کا پرسان نہ ہوگا (10)
وَلَا يَسْـَٔلُ حَمِيمٌ حَمِيمًۭا ﴿۰١﴾
ایک دوسرے کو سامنے دیکھ رہے ہوں گے (اس روز) گنہگار خواہش کرے گا کہ کسی طرح اس دن کے عذاب کے بدلے میں (سب کچھ) دے دے یعنی اپنے بیٹے (11)
يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ ٱلْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِى مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍۭ بِبَنِيهِ ﴿١١﴾
اور اپنی بیوی اور اپنے بھائی (12)
وَصَٰحِبَتِهِۦ وَأَخِيهِ ﴿٢١﴾
اور اپنا خاندان جس میں وہ رہتا تھا (13)
وَفَصِيلَتِهِ ٱلَّتِى تُـْٔوِيهِ ﴿٣١﴾
اور جتنے آدمی زمین میں ہیں (غرض) سب (کچھ دے دے) اور اپنے تئیں عذاب سے چھڑا لے (14)
وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًۭا ثُمَّ يُنجِيهِ ﴿٤١﴾
(لیکن) ایسا ہرگز نہیں ہوگا وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے (15)
كَلَّآ ۖ إِنَّهَا لَظَىٰ ﴿٥١﴾
کھال ادھیڑ ڈالنے والی (16)
نَزَّاعَةًۭ لِّلشَّوَىٰ ﴿٦١﴾
ان لوگوں کو اپنی طرف بلائے گی جنہوں نے (دین حق سے) اعراض کیا (17)
تَدْعُوا۟ مَنْ أَدْبَرَ وَتَوَلَّىٰ ﴿٧١﴾
اور (مال )جمع کیا اور بند کر رکھا (18)
وَجَمَعَ فَأَوْعَىٰٓ ﴿٨١﴾
کچھ شک نہیں کہ انسان کم حوصلہ پیدا ہوا ہے (19)
۞ إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ خُلِقَ هَلُوعًا ﴿٩١﴾
جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو گھبرا اٹھتا ہے (20)
إِذَا مَسَّهُ ٱلشَّرُّ جَزُوعًۭا ﴿۰٢﴾
اور جب آسائش حاصل ہوتی ہے تو بخیل بن جاتا ہے (21)
وَإِذَا مَسَّهُ ٱلْخَيْرُ مَنُوعًا ﴿١٢﴾
مگر نماز گزار (22)
إِلَّا ٱلْمُصَلِّينَ ﴿٢٢﴾
جو نماز کا التزام رکھتے (اور بلاناغہ پڑھتے) ہیں (23)
ٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ دَآئِمُونَ ﴿٣٢﴾
اور جن کے مال میں حصہ مقرر ہے (24)
وَٱلَّذِينَ فِىٓ أَمْوَٰلِهِمْ حَقٌّۭ مَّعْلُومٌۭ ﴿٤٢﴾
(یعنی) مانگنے والے کا۔ اور نہ مانگے والے والا کا (25)
لِّلسَّآئِلِ وَٱلْمَحْرُومِ ﴿٥٢﴾
اور جو روز جزا کو سچ سمجھتے ہیں (26)
وَٱلَّذِينَ يُصَدِّقُونَ بِيَوْمِ ٱلدِّينِ ﴿٦٢﴾
اور جو اپنے پروردگار کے عذاب سے خوف رکھتے ہیں (27)
وَٱلَّذِينَ هُم مِّنْ عَذَابِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ ﴿٧٢﴾
بےشک ان کے پروردگار کا عذاب ہے ہی ایسا کہ اس سے بےخوف نہ ہوا جائے (28)
إِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمْ غَيْرُ مَأْمُونٍۢ ﴿٨٢﴾
اور جو اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں (29)
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَٰفِظُونَ ﴿٩٢﴾
مگر اپنی بیویوں یا لونڈیوں سے کہ (ان کے پاس جانے پر) انہیں کچھ ملامت نہیں (30)
إِلَّا عَلَىٰٓ أَزْوَٰجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَٰنُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ ﴿۰٣﴾
اور جو لوگ ان کے سوا اور کے خواستگار ہوں وہ حد سے نکل جانے والے ہیں (31)
فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْعَادُونَ ﴿١٣﴾
اور جو اپنی امانتوں اور اقراروں کا پاس کرتے ہیں (32)
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِأَمَٰنَٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَٰعُونَ ﴿٢٣﴾
اور جو اپنی شہادتوں پر قائم رہتے ہیں (33)
وَٱلَّذِينَ هُم بِشَهَٰدَٰتِهِمْ قَآئِمُونَ ﴿٣٣﴾
اور جو اپنی نماز کی خبر رکھتے ہیں (34)
وَٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَاتِهِمْ يُحَافِظُونَ ﴿٤٣﴾
یہی لوگ باغہائے بہشت میں عزت واکرام سے ہوں گے (35)
أُو۟لَٰٓئِكَ فِى جَنَّٰتٍۢ مُّكْرَمُونَ ﴿٥٣﴾
تو ان کافروں کو کیا ہوا ہے کہ تمہاری طرف دوڑے چلے آتے ہیں (36)
فَمَالِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ قِبَلَكَ مُهْطِعِينَ ﴿٦٣﴾
اور) دائیں بائیں سے گروہ گروہ ہو کر (جمع ہوتے جاتے ہیں) (37)
عَنِ ٱلْيَمِينِ وَعَنِ ٱلشِّمَالِ عِزِينَ ﴿٧٣﴾
کیا ان میں سے ہر شخص یہ توقع رکھتا ہے کہ نعمت کے باغ میں داخل کیا جائے گا (38)
أَيَطْمَعُ كُلُّ ٱمْرِئٍۢ مِّنْهُمْ أَن يُدْخَلَ جَنَّةَ نَعِيمٍۢ ﴿٨٣﴾
ہرگز نہیں۔ ہم نے ان کو اس چیز سے پیدا کیا ہے جسے وہ جانتے ہیں (39)
كَلَّآ ۖ إِنَّا خَلَقْنَٰهُم مِّمَّا يَعْلَمُونَ ﴿٩٣﴾
ہمیں مشرقوں اور مغربوں کے مالک کی قسم کہ ہم طاقت رکھتے ہیں (40)
فَلَآ أُقْسِمُ بِرَبِّ ٱلْمَشَٰرِقِ وَٱلْمَغَٰرِبِ إِنَّا لَقَٰدِرُونَ ﴿۰٤﴾
(یعنی) اس بات پر (قادر ہیں) کہ ان سے بہتر لوگ بدل لائیں اور ہم عاجز نہیں ہیں (41)
عَلَىٰٓ أَن نُّبَدِّلَ خَيْرًۭا مِّنْهُمْ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِينَ ﴿١٤﴾
تو (اے پیغمبر) ان کو باطل میں پڑے رہنے اور کھیل لینے دو یہاں تک کہ جس دن کا ان سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ان کے سامنے آ موجود ہو (42)
فَذَرْهُمْ يَخُوضُوا۟ وَيَلْعَبُوا۟ حَتَّىٰ يُلَٰقُوا۟ يَوْمَهُمُ ٱلَّذِى يُوعَدُونَ ﴿٢٤﴾
اس دن یہ قبر سے نکل کر (اس طرح) دوڑیں گے جیسے (شکاری) شکار کے جال کی طرف دوڑتے ہیں (43)
يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ ٱلْأَجْدَاثِ سِرَاعًۭا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍۢ يُوفِضُونَ﴿٣٤﴾
ان کی آنکھیں جھک رہی ہوں گی اور ذلت ان پر چھا رہی ہوگی۔ یہی وہ دن ہے جس کا ان سے وعدہ کیا جاتا تھا (44)
خَٰشِعَةً أَبْصَٰرُهُمْ تَرْهَقُهُمْ ذِلَّةٌۭ ۚ ذَٰلِكَ ٱلْيَوْمُ ٱلَّذِى كَانُوا۟ يُوعَدُونَ

گھڑیاں - عالمی اوقات

نيويارك آسٹن پاکستان سنگاپور

مقامی وقت آسٹریلیا
سڈنی
برطانیہ
لندن
سعودی عرب
مکہ مکرمہ

Blog Archive