Quran Hakeem Urdu Text. قرآن پاک القرآن الحكيم قرآن مجيد

Bookmark and Share

Wednesday, January 14, 2009

114 Surah An-Naas الناس

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) کہہ دو میں لوگوں کے رب کی پناہ میں آیا
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلنَّاسِ ﴿١﴾
(2) لوگوں کے بادشاہ کی
مَلِكِ ٱلنَّاسِ ﴿٢﴾
(3) لوگوں کے معبود کی
إِلَٰهِ ٱلنَّاسِ ﴿٣﴾
(4) اس شیطان کے شر سے جووسوسہ ڈال کر چھپ جاتا ہے
مِن شَرِّ ٱلْوَسْوَاسِ ٱلْخَنَّاسِ ﴿٤﴾
(5) جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا ہے
ٱلَّذِى يُوَسْوِسُ فِى صُدُورِ ٱلنَّاسِ ﴿٥﴾
(6) جنوں اور انسانوں میں سے
مِنَ ٱلْجِنَّةِ وَٱلنَّاسِ ﴿٦﴾

113 Surah Al-Falaq الفلق

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) کہہ دو صبح کے پیدا کرنے والے کی پناہ مانگتا ہوں
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ ٱلْفَلَقِ ﴿١﴾
(2) اس کی مخلوقات کے شر سے
مِن شَرِّ مَا خَلَقَ ﴿٢﴾
(3) اور اندھیری رات کے شر سے جب وہ چھا جائے
وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ ﴿٣﴾
(4) اورگرہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے
وَمِن شَرِّ ٱلنَّفَّٰثَٰتِ فِى ٱلْعُقَدِ ﴿٤﴾
(5) اور حسد کرنے والے کے شر سے جب وہ حسد کرے
وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ ﴿٥﴾

112 Surah Al-Ikhlaas الإخلاص

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) کہہ دووہ الله ایک ہے
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

قُلْ هُوَ ٱللَّهُ أَحَدٌ ﴿١﴾
(2) اللہ بے نیاز ہے
ٱللَّهُ ٱلصَّمَدُ ﴿٢﴾
(3) نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے
لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ ﴿٣﴾
(4) اور اس کے برابر کا کوئی نہیں ہے
وَلَمْ يَكُن لَّهُۥ كُفُوًا أَحَدٌۢ ﴿٤﴾

111 Surah Al-Masad المسد

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) ابو لہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اوروہ ہلاک ہو گیا
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

تَبَّتْ يَدَآ أَبِى لَهَبٍۢ وَتَبَّ ﴿١﴾
(2) اس کا مال اورجو کچھ اس نے کمایا اس کے کام نہ آیا
مَآ أَغْنَىٰ عَنْهُ مَالُهُۥ وَمَا كَسَبَ ﴿٢﴾
(3) وہ بھڑکتی ہوئی آگ میں پڑے گا
سَيَصْلَىٰ نَارًۭا ذَاتَ لَهَبٍۢ ﴿٣﴾
(4) اور اس کی عورت بھی جو ایندھن اٹھائے پھرتی تھی
وَٱمْرَأَتُهُۥ حَمَّالَةَ ٱلْحَطَبِ ﴿٤﴾
(5) اس کی گردن میں موُنج کی رسیّ ہے
فِى جِيدِهَا حَبْلٌۭ مِّن مَّسَدٍۭ ﴿٥﴾

110 Surah An-Nasr النصر

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) جب الله کی مدد اور فتح آ چکی
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

إِذَا جَآءَ نَصْرُ ٱللَّهِ وَٱلْفَتْحُ ﴿١﴾
(2) اورآپ نے لوگوں کو الله کے دین میں جوق در جوق داخل ہوتے دیکھ لیا
وَرَأَيْتَ ٱلنَّاسَ يَدْخُلُونَ فِى دِينِ ٱللَّهِ أَفْوَاجًۭا ﴿٢﴾
(3) تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیئے اور اس سے معافی مانگیئے بےشک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَٱسْتَغْفِرْهُ ۚ إِنَّهُۥ كَانَ تَوَّابًۢا ﴿٣﴾

109 Surah Al-Kaafiroon الكافرون

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) کہہ دو اے کافرو
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

قُلْ يَٰٓأَيُّهَا ٱلْكَٰفِرُونَ ﴿١﴾
(2) نہ تومیں تمہارے معبودوں کی عبادت کرتا ہوں
لَآ أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُونَ ﴿٢﴾
(3) اور نہ تم ہی میرے معبود کی عبادت کرتے ہو
وَلَآ أَنتُمْ عَٰبِدُونَ مَآ أَعْبُدُ ﴿٣﴾
(4) اور نہ میں تمہارے معبودوں کی عبادت کروں گا
وَلَآ أَنَا۠ عَابِدٌۭ مَّا عَبَدتُّمْ ﴿٤﴾
(5) اور نہ تم میرے معبود کی عبادت کرو گے
وَلَآ أَنتُمْ عَٰبِدُونَ مَآ أَعْبُدُ ﴿٥﴾
(6) تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین
لَكُمْ دِينُكُمْ وَلِىَ دِينِ ﴿٦﴾

108 Surah Al-Kawthar الكوثر

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) بے شک ہم نے آپ کو کوثر دی
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

إِنَّآ أَعْطَيْنَٰكَ ٱلْكَوْثَرَ ﴿١﴾
(2) پس اپنے رب کے لیے نماز پڑھیئے اور قربانی کیجیئے
فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَٱنْحَرْ ﴿٢﴾
(3) بے شک آپ کا دشمن ہی بے نام و نشان ہے
إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ ٱلْأَبْتَرُ ﴿٣﴾

107 Surah Al-Maa'un الماعون

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) کیا آپ نے اس کو دیکھا جو روزِ جرا کو جھٹلاتا ہے
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

أَرَءَيْتَ ٱلَّذِى يُكَذِّبُ بِٱلدِّينِ ﴿١﴾
(2) پس وہ وہی ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے
فَذَٰلِكَ ٱلَّذِى يَدُعُّ ٱلْيَتِيمَ ﴿٢﴾
(3) اور مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب نہیں دیتا
وَلَا يَحُضُّ عَلَىٰ طَعَامِ ٱلْمِسْكِينِ ﴿٣﴾
(4) پس ان نمازیوں کے لیے ہلاکت ہے
فَوَيْلٌۭ لِّلْمُصَلِّينَ ﴿٤﴾
(5) جو اپنی نماز سے غافل ہیں
ٱلَّذِينَ هُمْ عَن صَلَاتِهِمْ سَاهُونَ ﴿٥﴾
(6) جو دکھلاوا کرتے ہیں
ٱلَّذِينَ هُمْ يُرَآءُونَ ﴿٦﴾
(7) اور برتنے کی چیز تک روکتے ہیں
وَيَمْنَعُونَ ٱلْمَاعُونَ ﴿٧﴾

106 Surah Quraish قريش

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) اس لیے کہ قریش کو مانوس کر دیا
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

لِإِيلَٰفِ قُرَيْشٍ ﴿١﴾
(2) ان کو جاڑے اور گرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے باعث
إِۦلَٰفِهِمْ رِحْلَةَ ٱلشِّتَآءِ وَٱلصَّيْفِ ﴿٢﴾
(3) ان کو اس گھرکے مالک کی عبادت کرنی چاہیئے
فَلْيَعْبُدُوا۟ رَبَّ هَٰذَا ٱلْبَيْتِ ﴿٣﴾
(4) جس نے ان کو بھوک میں کھلایا اور ان کو خوف سے امن دیا
ٱلَّذِىٓ أَطْعَمَهُم مِّن جُوعٍۢ وَءَامَنَهُم مِّنْ خَوْفٍۭ ﴿٤﴾

105 Surah Al-Fil الفيل

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے ہاتھی والوں سے کیا برتاؤ کیا
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

أَلَمْ تَرَ كَيْفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِأَصْحَٰبِ ٱلْفِيلِ ﴿١﴾
(2) کیا اس نے ان کی تدبیر کوبے کار نہیں بنا دیا تھا
أَلَمْ يَجْعَلْ كَيْدَهُمْ فِى تَضْلِيلٍۢ ﴿٢﴾
(3) اور اس نے ان پر غول کے غول پرندے بھیجے
وَأَرْسَلَ عَلَيْهِمْ طَيْرًا أَبَابِيلَ ﴿٣﴾
(4) جہاں پر پتھر کنکر کی قسم کے پھینکتے تھے
تَرْمِيهِم بِحِجَارَةٍۢ مِّن سِجِّيلٍۢ ﴿٤﴾
(5) پھر انہیں کھائے ہوئے بھس کی طرح کر ڈالا
فَجَعَلَهُمْ كَعَصْفٍۢ مَّأْكُولٍۭ ﴿٥﴾

104 Surah Al-Humaza الهمزة

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) ہر غیبت کرنے والے طعنہ دینے والے کے لیے ہلاکت ہے
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

وَيْلٌۭ لِّكُلِّ هُمَزَةٍۢ لُّمَزَةٍ ﴿١﴾
(2) جو مال کو جمع کرتا ہے اور اسے گنتا رہتا ہے
ٱلَّذِى جَمَعَ مَالًۭا وَعَدَّدَهُۥ ﴿٢﴾
(3) وہ خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اسے سدا رکھے گا
يَحْسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخْلَدَهُۥ ﴿٣﴾
(4) ہرگز نہیں وہ ضرور حطمہ میں پھینکا جائے گا
كَلَّا ۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِى ٱلْحُطَمَةِ ﴿٤﴾
(5) اور آپ کو کیا معلوم حطمہ کیا ہے
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْحُطَمَةُ ﴿٥﴾
(6) وہ الله کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے
نَارُ ٱللَّهِ ٱلْمُوقَدَةُ ﴿٦﴾
(7) جو دلوں تک جا پہنچتی ہے
ٱلَّتِى تَطَّلِعُ عَلَى ٱلْأَفْـِٔدَةِ ﴿٧﴾
(8) بے شک وہ ان پر چاروں طرف سے بند کر دی جائے گی
إِنَّهَا عَلَيْهِم مُّؤْصَدَةٌۭ ﴿٨﴾
(9) لمبے لمبے ستونوں میں
فِى عَمَدٍۢ مُّمَدَّدَةٍۭ ﴿٩﴾

103 Surah Al-Asr العصر

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) زمانہ کی قسم ہے
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

وَٱلْعَصْرِ ﴿١﴾
(2) بے شک انسان گھاٹے میں ہے
إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ لَفِى خُسْرٍ ﴿٢﴾
(3) مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے اور حق پر قائم رہنے کی اور صبر کرنے کی آپس میں وصیت کرتے رہے
إِلَّا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلْحَقِّ وَتَوَاصَوْا۟ بِٱلصَّبْرِ ﴿٣﴾

102 Surah At-Takaathur التكاثر

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) تمہیں حرص نے غافل کر دیا
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

أَلْهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ ﴿١﴾
(2) یہاں تک کہ قبریں جا دیکھیں
حَتَّىٰ زُرْتُمُ ٱلْمَقَابِرَ ﴿٢﴾
(3) ایسا نہیں آئندہ تم جان لو گے
كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ﴿٣﴾
(4) پھر ایسا نہیں چاہیئے آئندہ تم جان لو گے
ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُونَ ﴿٤﴾
(5) ایسا نہیں چاہیئے کاش تم یقینی طور پر جانتے
كَلَّا لَوْ تَعْلَمُونَ عِلْمَ ٱلْيَقِينِ ﴿٥﴾
(6) البتہ تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے
لَتَرَوُنَّ ٱلْجَحِيمَ ﴿٦﴾
(7) پھر تم اسے ضرور بالکل یقینی طور پر دیکھو گے
ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيْنَ ٱلْيَقِينِ ﴿٧﴾
(8) پھر اس دن تم سے نعمتوں کے متعلق پوچھا جائے گا
ثُمَّ لَتُسْـَٔلُنَّ يَوْمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ ﴿٨﴾

101 Surah Al-Qaari'a القارعة

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) کھڑکھڑانے والی
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

ٱلْقَارِعَةُ ﴿١﴾
(2) وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے
مَا ٱلْقَارِعَةُ ﴿٢﴾
(3) اور آپ کو کیا خبر کہ وہ کھڑکھڑانے والی کیا ہے
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا ٱلْقَارِعَةُ ﴿٣﴾
(4) جس دن لو گ بکھرے ہوئے پروانوں کی طرح ہوں گے
يَوْمَ يَكُونُ ٱلنَّاسُ كَٱلْفَرَاشِ ٱلْمَبْثُوثِ ﴿٤﴾
(5) اور پہاڑ رنگی ہوئی دھنی ہوئی اُون کی طرح ہوں گے
وَتَكُونُ ٱلْجِبَالُ كَٱلْعِهْنِ ٱلْمَنفُوشِ ﴿٥﴾
(6) تو جس کے اعمال (نیک) تول میں زیادہ ہوں گے
فَأَمَّا مَن ثَقُلَتْ مَوَٰزِينُهُۥ ﴿٦﴾
(7) تو وہ خاطر خواہ عیش میں ہوگا
فَهُوَ فِى عِيشَةٍۢ رَّاضِيَةٍۢ ﴿٧﴾
(8) اور جس کے اعمال (نیک) تول میں کم ہوں گے
وَأَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَٰزِينُهُۥ ﴿٨﴾
(9) تواس کا ٹھکانا ہاویہ ہوگا
فَأُمُّهُۥ هَاوِيَةٌۭ ﴿٩﴾
(10) اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ کیا چیز ہے
وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا هِيَهْ ﴿۰١﴾
(11) وہ دھکتی ہوئی آگ ہے
نَارٌ حَامِيَةٌۢ ﴿١١﴾

100 Surah Al-Aadiyaat العاديات

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) ان گھوڑوں کی قسم جو ہانپتے ہوئے دوڑتے ہیں
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

وَٱلْعَٰدِيَٰتِ ضَبْحًۭا ﴿١﴾
(2) پھر (پتھر پر) ٹاپ مار کر آگ جھاڑتے ہیں
فَٱلْمُورِيَٰتِ قَدْحًۭا ﴿٢﴾
(3) پھر صبح کے وقت دھاوا کرتے ہیں
فَٱلْمُغِيرَٰتِ صُبْحًۭا ﴿٣﴾
(4) پھر اس وقت غبار اُڑاتے ہیں
فَأَثَرْنَ بِهِۦ نَقْعًۭا ﴿٤﴾
(5) پھر اس وقت دشمنوں کی جماعت میں جا گھستے ہیں
فَوَسَطْنَ بِهِۦ جَمْعًا ﴿٥﴾
(6) بے شک انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے
إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ لِرَبِّهِۦ لَكَنُودٌۭ ﴿٦﴾
(7) اوربے شک وہ اس بات پر خود شاہد ہے
وَإِنَّهُۥ عَلَىٰ ذَٰلِكَ لَشَهِيدٌۭ ﴿٧﴾
(8) اوربے شک وہ مال کی محبت میں بڑا سخت ہے
وَإِنَّهُۥ لِحُبِّ ٱلْخَيْرِ لَشَدِيدٌ ﴿٨﴾
(9) پس کیا وہ نہیں جانتا جب اکھاڑا جائے گا جو کچھ قبروں میں ہے
۞ أَفَلَا يَعْلَمُ إِذَا بُعْثِرَ مَا فِى ٱلْقُبُورِ ﴿٩﴾
(10) اورجو دلوں میں ہے وہ ظاہر کیا جائے گا
وَحُصِّلَ مَا فِى ٱلصُّدُورِ ﴿۰١﴾
(11) بے شک ان کا رب ان سے اس دن خوب خبردار ہو گا
إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍۢ لَّخَبِيرٌۢ ﴿١١﴾

99 Surah Az-Zalzala الزلزلة

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) جب زمین بڑے زور سے ہلا دی جائے گی
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

إِذَا زُلْزِلَتِ ٱلْأَرْضُ زِلْزَالَهَا ﴿١﴾
(2) اور زمین اپنے بوجھ نکال پھینکے گی
وَأَخْرَجَتِ ٱلْأَرْضُ أَثْقَالَهَا ﴿٢﴾
(3) اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوگیا
وَقَالَ ٱلْإِنسَٰنُ مَا لَهَا ﴿٣﴾
(4) اس دن وہ اپنی خبریں بیا ن کرے گی
يَوْمَئِذٍۢ تُحَدِّثُ أَخْبَارَهَا ﴿٤﴾
(5) اس لئے کہ آپ کا رب اس کو حکم دے گا
بِأَنَّ رَبَّكَ أَوْحَىٰ لَهَا ﴿٥﴾
(6) اس دن لوگ مختلف حالتوں میں لوٹیں گے تاکہ انہیں ان کے اعمال دکھائے جائیں
يَوْمَئِذٍۢ يَصْدُرُ ٱلنَّاسُ أَشْتَاتًۭا لِّيُرَوْا۟ أَعْمَٰلَهُمْ ﴿٦﴾
(7) پھر جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہے وہ اس کو دیکھ لے گا
فَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًۭا يَرَهُۥ ﴿٧﴾
(8) اورجس نے ذرہ بھر برائی کی ہے وہ اس کو دیکھ لے گا
وَمَن يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍۢ شَرًّۭا يَرَهُۥ ﴿٨﴾

98 Surah Al-Bayyina البينة

شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے



(1) اہلِ کتاب میں سے کافر اور مشرک لوگ باز آنے والے نہیں تھے یہاں تک کہ ان کے پاس کھلی دلیل آئے
بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ 

لَمْ يَكُنِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِنْ أَهْلِ ٱلْكِتَٰبِ وَٱلْمُشْرِكِينَ مُنفَكِّينَ حَتَّىٰ تَأْتِيَهُمُ ٱلْبَيِّنَةُ ﴿١﴾
(2) یعنی ایک رسول الله کی طرف سے آئے جو پاک صحیفے پڑھ کر سنائے
رَسُولٌۭ مِّنَ ٱللَّهِ يَتْلُوا۟ صُحُفًۭا مُّطَهَّرَةًۭ ﴿٢﴾
(3) جن میں درست مضامین لکھے ہوں
فِيهَا كُتُبٌۭ قَيِّمَةٌۭ ﴿٣﴾
(4) اور اہلِ کتاب نے جو اختلاف کیا تو واضح دلیل آنے کے بعد
وَمَا تَفَرَّقَ ٱلَّذِينَ أُوتُوا۟ ٱلْكِتَٰبَ إِلَّا مِنۢ بَعْدِ مَا جَآءَتْهُمُ ٱلْبَيِّنَةُ ﴿٤﴾
(5) اور انہیں صرف یہی حکم دیا گیا تھا کہ الله کی عبادت کریں ایک رخ ہو کر خالص اسی کی اطاعت کی نیت سے اورنماز قائم کریں اور زکواة دیں اور یہی محکم دین ہے
وَمَآ أُمِرُوٓا۟ إِلَّا لِيَعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ ٱلدِّينَ حُنَفَآءَ وَيُقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَيُؤْتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ ۚ وَذَٰلِكَ دِينُ ٱلْقَيِّمَةِ ﴿٥﴾
(6) بے شک جو لوگ اہلِ کتاب میں سے منکر ہوئے اور مشرکین وہ دوزخ کی آگ میں ہوں گے اس میں ہمیشہ رہیں گے یہی لوگ بدترین مخلوقات ہیں
إِنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِنْ أَهْلِ ٱلْكِتَٰبِ وَٱلْمُشْرِكِينَ فِى نَارِ جَهَنَّمَ خَٰلِدِينَ فِيهَآ ۚ أُو۟لَٰٓئِكَ هُمْ شَرُّ ٱلْبَرِيَّةِ ﴿٦﴾
(7) بے شک جولوگ ایمان لائے اورنیک کام کیے یہی لوگ بہترین مخلوقات ہیں
إِنَّ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ أُو۟لَٰٓئِكَ هُمْ خَيْرُ ٱلْبَرِيَّةِ ﴿٧﴾
(8) ان کا بدلہ ان کے رب کے ہاں ہمیشہ رہنے کے بہشت ہیں ان کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے الله ان سے راضی ہوا اور وہ اس سے راضی ہوئے یہ اس کے لئےہے جو اپنے رب سے ڈرتا ہے
جَزَآؤُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّٰتُ عَدْنٍۢ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَآ أَبَدًۭا ۖ رَّضِىَ ٱللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا۟ عَنْهُ ۚ ذَٰلِكَ لِمَنْ خَشِىَ رَبَّهُۥ ﴿٨﴾

گھڑیاں - عالمی اوقات

نيويارك آسٹن پاکستان سنگاپور

مقامی وقت آسٹریلیا
سڈنی
برطانیہ
لندن
سعودی عرب
مکہ مکرمہ

Blog Archive